قومیناندیڑ

چاند نظر نہیں آیا، ہندوستان میں جمعرات کو منائی جائے گی عید

نئی دہلی :(ذرائع)9؍اپریل: منگل کو ماہ شوال کا چاند نظر آنہیں آیا ہے ، جس کی وجہ سے 11 مارچ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے 9 مارچ بروز منگل کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا اور اس کے بعد اعلان کیا کہ آج چاند نظر نہیں آیا ہے اور اب جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ یعنی اس مرتبہ ملک میں 30 روزہ ہوگیا ۔
مرکز رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی جانب کی سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آج 9 اپریل 2024 منگل کے روز ماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 11 اپریل 2024، جمعرات کے روز ہے ۔
وہیں مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل نے ایک بھی ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا ہے کہ قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک ، 9 اپریل 2024 کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لئے کل 30 واں روزہ ہے اور عید الفطر 11 اپرایل ہوگی ۔
حیدرآباد کی رویت ہلال کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منگل کے دن شوال کا چاند نظر ںہیں آیا، لہذا ہندوستان میں جمعرات کو عید منائی جائے گی۔ایک اہم اعلان میں رویت ہلال کمیٹی نے آج کہا کہ چاند کے نظر نہیں آنے کی وجہ سے ہندوستان جمعرات کو عید الفطر منائے گا۔آج شام حیدرآباد میں رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اپنی ماہانہ میٹنگ منعقد کی۔اس اجلاس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ منگل کے دن شوال کا چاند نظر نہیں آیا اسی لئے چہارشنبہ کو رمضان المبارک کو 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور جمعرات کو یکم شوال ہوگی۔

ناندیڑ مجلس رویت ہلال کااعلان،عیدالفطر کاچاند نظرنہیں آیا

ادھر ناندیڑ میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔مجلس رویت ہلال ناندیڑ کےجاری کردہ اخباری بیان کے مطابق29 رمضان المبارک 1445 ہجری مطابق 9 اپریل بروز منگل کو حضرات اراکین مجلس رؤیت ہلال نے حسب معمول نماز مغرب دارالعلوم ناندیڑ کربلا میں پڑھنے کے بعد حسب معمول ماہ‌ شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا  چاند نظر نہیں آیا مطلع ابر آلود تھاملک کے متعدد مقامات پھلواری شریف پٹنہ بھار لکھنؤ دھلی وجے واڑہ اورنگ آباد حیدرآباد سے بھی ایسی ہی اطلاعات ملنے اور وہاں سے بھی عدم رویت کی اطلاع ملنے پر اعلان کیا جاتا ہے کہ 10 اپریل  بروز بدھ کو 30 رمضان اور 11 اپریل جمعرات کو ان شاءاللہ عید الفطر ہوگی  شرکاۓ مجلس مفتی وقایت اللہ صاحب قاسمی  مولاناعبدالحمید خان صاحب قاسمی مولانا سعد عبداللہ ندوی مفتی سلیمان رحمانی مفتی طالب قاسمی  مفتی عبدالمتین امینی مولانا آصف ندوی مفتی ایوب قاسمی قاری اسعد صمدی مولانا عبدالوہاب بیتی ایڈوکیٹ قاضی  ذوالفقار الدین صدیقی ابراہیم خان نظامی قاضی صادق محی الدین قاضی جنید محی الدین ایڈوکیٹ قاضی شہذان عبدالقوی انصاری محمد سعید عبدالرحمن فاروقی وغیرہ

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button