Tahalka Times News Portal https://tahalkatimes.com/ Online Urdu news Portal Mon, 20 May 2024 11:19:10 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.3 https://tahalkatimes.com/wp-content/uploads/2023/10/cropped-TT1-copy-32x32.jpg Tahalka Times News Portal https://tahalkatimes.com/ 32 32 منگل21؍مئی کو جماعت 12ویں کے نتائج کااعلان کیاجائیگا https://tahalkatimes.com/2024/05/20/%d9%85%d9%86%da%af%d9%8421%d8%8d%d9%85%d8%a6%db%8c-%da%a9%d9%88-%d8%ac%d9%85%d8%a7%d8%b9%d8%aa-12%d9%88%db%8c%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%aa%d8%a7%d8%a6%d8%ac-%da%a9%d8%a7%d8%a7%d8%b9%d9%84%d8%a7/ https://tahalkatimes.com/2024/05/20/%d9%85%d9%86%da%af%d9%8421%d8%8d%d9%85%d8%a6%db%8c-%da%a9%d9%88-%d8%ac%d9%85%d8%a7%d8%b9%d8%aa-12%d9%88%db%8c%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%aa%d8%a7%d8%a6%d8%ac-%da%a9%d8%a7%d8%a7%d8%b9%d9%84%d8%a7/#respond Mon, 20 May 2024 11:19:10 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2210 ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)20؍مئی:بارہویں کے طلبہ کیلئےخوش خبری ہے کہ ریاستی بورڈ منگل 21؍مئی کی دوپہر بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرنے جارہاہے۔بالآخر آج ریاستی بورڈ نے پریس کانفرنس کر کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔نتائج کا اعلان آن لائن کیا جائے گا اور نتیجہ کے اعلان کے بعد طلباء اگر نمبر چیک کرنا …

The post منگل21؍مئی کو جماعت 12ویں کے نتائج کااعلان کیاجائیگا appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)20؍مئی:بارہویں کے طلبہ کیلئےخوش خبری ہے کہ ریاستی بورڈ منگل 21؍مئی کی دوپہر بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرنے جارہاہے۔بالآخر آج ریاستی بورڈ نے پریس کانفرنس کر کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔نتائج کا اعلان آن لائن کیا جائے گا اور نتیجہ کے اعلان کے بعد طلباء اگر نمبر چیک کرنا چاہتے ہیں تو 5 جون تک درخواست دے سکتے ہیں۔
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے 12ویں کے امتحانات فروری اور مارچ کے مہینے میں منعقد کیے گئے تھے۔ سی بی ایس ای امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد مہاراشٹر میں 12ویں کے نتائج کو لے کر تجسس عروج پر پہنچ گیاتھا۔آخر کار ریاستی بورڈ کی سکریٹری انورادھا اوک نے پیر کو 12ویں جماعت کے نتائج کے حوالے سے ایک لیٹر جاری کیا ہے۔اس کے مطابق نتیجہ 21 مئی 2024 بروز منگل دوپہر 1 بجے آن لائن اعلان کیا جائے گا۔درج ذیل ویب سائٹس پر نتیجہ دیکھاجاسکتاہے۔
mahresult.nic.in
http://hscresult.mkcl.org
mahasscboard.in
https://result.digilocker.gov.in
www.tv9marathi.com
http://results.targetpublications.org

The post منگل21؍مئی کو جماعت 12ویں کے نتائج کااعلان کیاجائیگا appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/20/%d9%85%d9%86%da%af%d9%8421%d8%8d%d9%85%d8%a6%db%8c-%da%a9%d9%88-%d8%ac%d9%85%d8%a7%d8%b9%d8%aa-12%d9%88%db%8c%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%aa%d8%a7%d8%a6%d8%ac-%da%a9%d8%a7%d8%a7%d8%b9%d9%84%d8%a7/feed/ 0
فریضۂ حج-۱۲ https://tahalkatimes.com/2024/05/19/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b2/ https://tahalkatimes.com/2024/05/19/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b2/#respond Sun, 19 May 2024 04:30:31 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2201 حضرات حجاج کرام سامانِ سفر میں اُن تمام چیزوں کوضرور رکھ لیں جن کی دورانِ قیام مکہ معظمہ ومدینہ طیبہ میں ضرورت پیش آئے گی ، حتی الامکان اس بات کی کوشش کریںکہ اس مبارک سفر میں اپنے کسی ساتھی سے کوئی معمولی سی چیز کے مانگنے کی بھی ہرگز نوبت نہ آئے ،احرام کی چادریں، …

The post فریضۂ حج-۱۲ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
حضرات حجاج کرام سامانِ سفر میں اُن تمام چیزوں کوضرور رکھ لیں جن کی دورانِ قیام مکہ معظمہ ومدینہ طیبہ میں ضرورت پیش آئے گی ، حتی الامکان اس بات کی کوشش کریںکہ اس مبارک سفر میں اپنے کسی ساتھی سے کوئی معمولی سی چیز کے مانگنے کی بھی ہرگز نوبت نہ آئے ،احرام کی چادریں، اوریہ چادریں بھی دویاتین جوڑرکھ لیں تو بہتر ہے ، تاکہ بوقت ضرورت تبدیل کرنے کی نوبت آئے تو ہمارے پاس موجود رہے، نہانے کی صابن،بلیڈمونچھ وغیرہ بنانے کیلئے ، ناخن تراش ، رکابی، چمچہ اور پیالی بھی ضرور رکھ لیں، اور سلیپر چپل تین جوڑ توضرور رکھ لیں ، یہ تمام چیزیں اپنے ملک میں کم پیسوں میں مل جائیں گی اور وہاں جاکر خریدنے میں زیادہ خرچ آئیگا۔ یہاں خریدنے میں انسان کو کسی قسم کا بار نہیں معلوم ہوتا اور وہاں ایک ایک چیز کی خریدی دشوار گذرتی ہے۔
ہاں وہاں پر اپنا پیسہ حاجی حضرات کوکھانا کھلانے ،چائے، جوس وغیرہ پلانے میں خرچ ہو، کسی ضرورت مند کو دینے میں خرچ ہوتو بڑی نیکی کی بات ہے۔
حضور اکرم ﷺ نے حج کی نیکی لوگوں کوخوب سلام کرنا اور حاجیوں کو کھانا کھلانا قراردیاہے۔
حضرات حجا ج کرام حج کو جانے سے پہلے اپنے وطن میں محلہ اور بستی کے بہت سارے لوگوں، عزیز واقارب اور دوست واحباب کو بلاکر کھانا کھلاتے ہیں بہت ساری رقم خرچ کردیتے ہیں ،حالانکہ نہ حاجی صاحب پر حج کو جانے سے پہلے اس طرح کی لمبی چوڑی ضیافتیں کرنا واجب ولازم ہے ، اور نہ مقامی احباب پر لازم ہے کہ وہ حاجی صاحبان کی دعوت کریں، ان کے ساتھ کئی لوگوں کی دعوت کریں، پھر کھانا کھانے کےبعد حاجی صاحب کی شال پوشی یا گلپوشی کاشریعت مطہرہ میں کہیں بھی حکم نہیں ہے۔
اور اگر اس ضیافت کا مقصد خدانخواستہ لوگوں پر یہ ظاہر کرنا ہو کہ ہم حج کو جارہے ہیں ، شہرت و نام ونمود ہوتو اس طرح کی ضیافت کی شریعت اجازت نہیں دیتی، اس طرح کاعمل کل قیامت کے روز کوئی اجروثواب نہیں دلائے گا ، اس لئے ایسا کام کیوں کیاجائے کہ جس سے آخرت میں ثواب توملنا دور کی بات کہیں باعث گرفت نہ ہوجائے۔
اس لئے بجائے یہاں کے وہاں جانے کے بعد اس پیسہ سے ان حجاج کرام کی ضیافت اپنی گنجائش کے مطابق کی جائے ۔
حج کی نیکی وہاں خوب سلام کرنے کو قراردیاگیا، اس لئےوہاں جن حاجی صاحب سے بھی ملاقات ہو انہیں ضرور سلام کیاجائے، چاہےہم انہیں جانتے ہو ں یا نہ جانتے ہوں ۔ اس طرح کے احکامات تویہاں بھی ہیں ۔ حدیث پاک میں فرمایاگیا ۔۔۔ تم سلام کرو اس شخص کو بھی جسے جانتے ہو اور اس کوبھی جسے تم نہیں جانتے ہو۔
حاصل مضمو ن یہ ہے کہ حج کوجانے سے پہلے لوگوں کے مالی حقوق ضرور ادا کردیئے جائیں اور کسی کو زبان یا ہاتھ سےتکلیف دی گئی ہوتو معافی مانگ لیں۔
(جاری ہے۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)

The post فریضۂ حج-۱۲ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/19/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b2/feed/ 0
فریضۂ حج-۱۱ https://tahalkatimes.com/2024/05/18/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b1/ https://tahalkatimes.com/2024/05/18/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b1/#respond Sat, 18 May 2024 04:30:13 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2197 اُن حضرات کیلئے جو حج جیسی عظیم الشان عبادت اور فریضہ کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں یہ بات بہت ضروری ہے کہ حج بیت اللہ اور روضۂ اقدس کی حاضری کو جانے سے پہلے اپنے وطن ہی کے اندر ان تمام حقوق کو ادا کردیں جو لوگوں سے متعلق ہیںجنہیں حقوق العباد کہاجاتاہے۔ یہ بات …

The post فریضۂ حج-۱۱ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
اُن حضرات کیلئے جو حج جیسی عظیم الشان عبادت اور فریضہ کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں یہ بات بہت ضروری ہے کہ حج بیت اللہ اور روضۂ اقدس کی حاضری کو جانے سے پہلے اپنے وطن ہی کے اندر ان تمام حقوق کو ادا کردیں جو لوگوں سے متعلق ہیںجنہیں حقوق العباد کہاجاتاہے۔
یہ بات بھی ذہن میں رہنا چاہیے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی تمام مخلوقات کی عبادات، اور تسبیح سے بے نیاز ہیں، اُنہیں ہمارے ایمان لانے یا نہ لانے سے ، عبادت کرنے یا نہ کرنے سے، بندگی کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ اُن کی ہرآن نرالی شان ہے ، تمام جنات وانسان اور کائنات کا ذرہ ذرہ ان کی عبادت وبندگی کرنےلگ جائے تو اُن کی شان میں ذرہ برابر اضافہ نہیں ہوتا، اور خدانخواستہ تمام جنات وانسان، سرکشی، بغاوت ،نافرمانی ومعصیت پر اُتر اُئیں تو اُن کی شان کبریائی میں ذرہ برابر کمی نہیں آئی۔
اللہ تعالیٰ کےحقوق میں کمی کوتاہی اگر بندہ سے ہوجائے تو وہ بے نیاز ہیں ، غفور رحیم ہیں، ستر(۷۰) ماؤ ں سےزیادہ اپنے بندوں پر مہر بان ہیں ۔ اُس شخص کے علاوہ جس کا خاتمہ کفر، شرک یا یہودیت ، نصرانیت یا دہریت والحادیت پر ہواہو ایسے شخص کو توکبھی معاف نہیں کریں گے ،باقی بڑے سے بڑے مجرم وگنہ گار کو اگرچاہیں تو معاف فرمادیں گے۔
حقوق اللہ کے مقابلہ میں حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کا معاملہ بہت زیادہ نازک ہے ۔ میدان حشر میں قیامت کے روز جب کوئی بھی شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ عرض کرے گا کہ یااللہ فلاں شخص پر میرا مالی حقوق ہے، یا فلاں شخص نے دنیا میں مجھ پر ظلم کیاتھا ، مجھے ماراتھا، گالی دی تھی، الزام یا بہتان لگایاتھا، میری زمین غصب کرلی تھی، میراث میں سے میراحصہ نہیں دیاتھا، غرض کسی بھی قسم کا کوئی بھی شخص کسی کےبھی تعلق سے مقدمہ دائر کردےتو اللہ تبارک وتعالیٰ تو بندوں کے درمیان انصاف فرمائیں گے۔
انصاف کیا ہوگا؟ انصاف کس چیز کے ذریعہ ہوگا؟ انصاف اس طرح ہوگا کہ مظلوم یا مطالبہ کرنے والے شخص کو اس شخص کی نیکیاں دیدی جائیں گی ، نیکیاں کونسی دی جائیں گی، نیکیاں ، نماز، روزہ، زکوٰۃ ،تلاوت ، ذکر واذکار اورجوبھی نیک اعمال ہوں گے ان پر ملاہوا اجر وثواب ان لوگوں کو دیدیاجائیگا ، جولوگ مطالبہ کررہے ہوں گے، اور یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی پر ہزار، یاہزاروں روپیہ آنا ہوتو معاف کردے سکتا ہے، لیکن جب آخرت میں یہ دیکھے گا کہ روپیہ پیسہ، زمین یا غیبت الزام کے بدلہ میں نیکیاں مل رہی ہیں تو وہاں کوئی کسی کومعاف نہیں کرے گا۔ انسان وہاں اس معاملہ میں سخت ہوجائیگا، نیکیاں لے کر ہی رہےگا ۔ اس لئے جوحضرات حج کیلئے جائیں وہ جانے سے پہلے اپنے ذمہ جو بھی مالی حقوق کسی کے باقی ہوں انہیں ادا کرکے اور جن کی غیبت کئے ، الزام لگائے ،زبان یا ہاتھ سے تکلیف دیئے اُن سے معافی مانگ کرجائیں، بطور خاص بہنوں کا، یتیم بچوں کاحصہ شرعی، دوکان مکان کھیت زمین پر ناجائز قبضہ کیاہو تو اسے واپس کردیں ۔ (جاری ہے۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)

The post فریضۂ حج-۱۱ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/18/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b1/feed/ 0
ناندیڑ: مسجد قباء کے سامنے بہہ رہاہے ڈرینج کاگندہ پانی،مین گیٹ کوبندکرناپڑا https://tahalkatimes.com/2024/05/17/%d9%86%d8%a7%d9%86%d8%af%db%8c%da%91-%d9%85%d8%b3%d8%ac%d8%af-%d9%82%d8%a8%d8%a7%d8%a1-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%86%db%92-%d8%a8%db%81%db%81-%d8%b1%db%81%d8%a7%db%81%db%92-%da%88%d8%b1%db%8c/ https://tahalkatimes.com/2024/05/17/%d9%86%d8%a7%d9%86%d8%af%db%8c%da%91-%d9%85%d8%b3%d8%ac%d8%af-%d9%82%d8%a8%d8%a7%d8%a1-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%86%db%92-%d8%a8%db%81%db%81-%d8%b1%db%81%d8%a7%db%81%db%92-%da%88%d8%b1%db%8c/#respond Fri, 17 May 2024 11:01:09 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2191 ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)17؍مئی: دیگلورناکہ علاقہ کی ایک معروف وبڑی مسجد ،قباء مسجد ان دنوں علاقہ کے مسلم لیڈروں،قائدین وضلعی انتظامیہ کی بے حسی کانمونہ پیش کررہی ہے کیونکہ مسجد کے مین دروازہ کے سامنے گزشتہ پانچ تاچھ دن سے ڈرینج کی گندگی بہہ رہی ہے ۔مسجد کے سامنے ڈرینج کےگندہ وغلیظ بہتے ہوئے پانی کی بدبو …

The post ناندیڑ: مسجد قباء کے سامنے بہہ رہاہے ڈرینج کاگندہ پانی،مین گیٹ کوبندکرناپڑا appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)17؍مئی: دیگلورناکہ علاقہ کی ایک معروف وبڑی مسجد ،قباء مسجد ان دنوں علاقہ کے مسلم لیڈروں،قائدین وضلعی انتظامیہ کی بے حسی کانمونہ پیش کررہی ہے کیونکہ مسجد کے مین دروازہ کے سامنے گزشتہ پانچ تاچھ دن سے ڈرینج کی گندگی بہہ رہی ہے ۔مسجد کے سامنے ڈرینج کےگندہ وغلیظ بہتے ہوئے پانی کی بدبو مصیلوں کو بے چین کیے ہوئے ہے وہیں مسجد بھی ناپاک ہورہی ہے جس کے باعث مسجد کے مین گیٹ کو بحالت مجبوری بند کردیاگیا ہے۔ اس گندگی کی وجہ سے مسجد میں آنے والے مصلیوںکو کافی پریشانی ہورہی ہے۔پانچ تاچھ دن گذرجانے کے باوجود کوئی اس جانب توجہ دینے تیار نہیں ہے۔ مسلم نمائندوں، لیڈروں کی اسی بے حسی نے مسجد کے امام صاحب کو بھی علاقہ کے نمائندوں کے خلاف لب کشائی کرنے پر مجبور کردیا ۔

The post ناندیڑ: مسجد قباء کے سامنے بہہ رہاہے ڈرینج کاگندہ پانی،مین گیٹ کوبندکرناپڑا appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/17/%d9%86%d8%a7%d9%86%d8%af%db%8c%da%91-%d9%85%d8%b3%d8%ac%d8%af-%d9%82%d8%a8%d8%a7%d8%a1-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%86%db%92-%d8%a8%db%81%db%81-%d8%b1%db%81%d8%a7%db%81%db%92-%da%88%d8%b1%db%8c/feed/ 0
فریضۂ حج-۱۰ https://tahalkatimes.com/2024/05/17/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b0/ https://tahalkatimes.com/2024/05/17/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b0/#respond Fri, 17 May 2024 04:30:47 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2188 گزشتہ مضمون میں سفر حج کے دوران جن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے اُنہیں اپنے ساتھ ضروررکھنے کیلئے کہاگیاتھا، تاکہ اس دوران ان چیزوں میں سے کسی بھی چیز کو کسی سے بھی مانگنے کی نوبت نہ آئے۔ ہونا بھی یہی چاہیے کہ جب لاکھوں روپیہ خرچ کرکے ہم حج کیلئے جارہے ہوں، توچھوٹی چھوٹی …

The post فریضۂ حج-۱۰ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
گزشتہ مضمون میں سفر حج کے دوران جن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے اُنہیں اپنے ساتھ ضروررکھنے کیلئے کہاگیاتھا، تاکہ اس دوران ان چیزوں میں سے کسی بھی چیز کو کسی سے بھی مانگنے کی نوبت نہ آئے۔ ہونا بھی یہی چاہیے کہ جب لاکھوں روپیہ خرچ کرکے ہم حج کیلئے جارہے ہوں، توچھوٹی چھوٹی چیزوں کو کسی سےمانگنا اچھی بات نہیں ۔جیسے ناخن تراش، قلم وغیرہ۔
اس بات کابھی دھیان رہے کہ اس دوران سلیپر بھی گم ہوجاتی ہے،یاہم رکھتے ایک جگہ اور ڈھونڈتے دوسری جگہ ہیں۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ ان دونوں جگہوں پر چپل رکھنے کیلئےبے شمار الماریا ں یا اس کےخانے بنے ہوئے ہیں، ان پر نمبرات بھی لکھے ہوتے ہیں، بعض دفعہ ہم نمبربھول جاتےہیں، یا ایک جیسی چپل ہونے کی وجہ سے کوئی غلطی سے لے کر چلےجاتے ہیں، یا صفائی کرنے والےحضرات ان چپلوں کو جوالماریوںیا ڈبوں سے نیچے گرجاتی ہیں ایک جگہ ڈال دیتےہیں، اس لئےہم پریشان ہوجاتےہیں۔ جب ہماری چپل ہمیں نہیں ملتی تو کچھ احباب ہم سے کہتے ہیں، یہاں چپل چھوٹ جاتی ہےآپ کوئی بھی چپل پہن لیجیے، ان کا اس طرح کاکہنا یہ بھی غلط ہے اور ہمارا ان کے مشورہ پر عمل کرنا یہ بھی غلط ہے، اس لئے ہم دوچار جوڑ زیادہ رکھ لیں۔ یہاں اپنے مقام پر پچاس ساٹھ روپیہ میں سلیپر مل جاتی ہے لیکن وہاں آٹھ دس ریال میں سلیپر آتی ہے جو تقریباً دیڑھ سو سے پونے دوسو روپیہ تک آئےگی اور یہ چیز ہمارےلئے باعث الجھن ہوگی اس لئے نہ اپنے دوستوں سے یہ چیز لی جائے اور کسی اور کی توہرگز نہ لی جائے۔
رکابی، چمچہ ، پیالی، گلاس، ناخن تراش وغیرہ یہ ساری چیزیں ضرور ساتھ رکھ لی جائیں۔
یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ہوئی جہاز میں حجاج کرام کو آتے جاتے وقت کھانا چائے اور جوبھی مشروبات دیئے جاتے ہیں وہ گلاس ، پلیٹیں اور چمچے وغیرہ بڑے اچھے لگتے ہیں ،بعض دفعہ انسان کا جی یہ چاہتا ہے کہ انہیں لے لے ، کبھی انسان یہ غلطی کربیٹھتا ہے۔ اس طرح ان چیزوں کے لینے کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔ کیونکہ وہ برتن ہم کو دیئے ہی نہیں گئے۔ جب ہم لاکھوں روپیہ خرچ کرکے اتنے مبارک ومسعود سفر پر جارہے ہیں تو ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کے تعلق سے نیت ٹھیک نہ رکھنا ہرگز اچھا نہیں۔
یہی حال حضرات حجاج کرام کو اوڑھنے کیلئے ملنے والی کمبل یارگوں کا ہے۔بعض حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ معلم کی جانب سےحضرات حجاج کرام کو یہ چیز دیدی جاتی ہے۔ ایسا سمجھنا اور لینا ہرگز ہمارے لئے جائز نہیں۔
(جاری ہے۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)

The post فریضۂ حج-۱۰ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/17/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b1%db%b0/feed/ 0
فریضۂ حج-۹ https://tahalkatimes.com/2024/05/16/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b9/ https://tahalkatimes.com/2024/05/16/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b9/#respond Thu, 16 May 2024 04:30:36 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2185 سفر حج میں عام طورپر اپنےاہل وعیال ، دوست احباب، عزیز واقارب کو چھوڑکر مکہ مکرمہ کی جانب جانا ہوتاہے، سفر حج میں چونکہ لازماً ایک ہفتہ کم ازکم لگ ہی جاتاہے، اس لئےتیاری بھی اسی انداز سے کی جاتی ہے، اورکرنا بھی چاہیے۔ تیاری دوقسم کی ہوتی ہے۔ ایک تیاری سفر حج میں مادّی …

The post فریضۂ حج-۹ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
سفر حج میں عام طورپر اپنےاہل وعیال ، دوست احباب، عزیز واقارب کو چھوڑکر مکہ مکرمہ کی جانب جانا ہوتاہے، سفر حج میں چونکہ لازماً ایک ہفتہ کم ازکم لگ ہی جاتاہے، اس لئےتیاری بھی اسی انداز سے کی جاتی ہے، اورکرنا بھی چاہیے۔
تیاری دوقسم کی ہوتی ہے۔ ایک تیاری سفر حج میں مادّی طورپر، یعنی وہ چیزیں جن کی انسان کو عموماً ضرور پڑتی ہے۔ مثلاً کپڑے، اپنی ضرورت اور ذوق کے مطابق رکھنا ضروری ہوتاہے۔ اسی طرح دوسری بہت ساری چیزیں جن کی دوران سفر ضرورت پیش آتی ہے، یہ بات اس بات سے بہت زیادہ اچھی ہوگی کہ ہم اپنے ساتھ وہ تمام چیزیں رکھ لیں جن کی اس طویل سفر میں ضرورت پڑےگی، ورنہ دیکھنے میں یہ بھی آیاہے کہ لوگ چھوٹی چھوٹی چیزیں ایک دوسرے سے طلب کرتے ہیں مثلاً ناخن تراش وغیرہ۔
اس بارے میں یہ بھی غلطی ہوتی ہے کہ کوئی صاحب ناخن تراش رہے ہوں، ہم نے ان سے لےلیا، پھر ہمارے پاس سے کسی اور نے لیا۔ جب وہ صاحب یعنی جن کا وہ ناخن تراش ہے ہم سے طلب کرتےہیں تو ہم کہہ دیتے ہیں کہ میرےپاس سےکسی صاحب نے لیاتھا، مجھے ان کانام یاد نہیں آرہاہے۔اب یہ چیز اگرچیکہ بہت چھوٹی سی ہے لیکن یہی چیز ناراضگی کا سبب بن جاتی ہے ۔ وجہ کیاہے؟
وجہ یہ ہے کہ ناخن تراش ہمارے ملک میں۴۰ سے۵۰ روپیہ میں مل جاتاہے ، اور وہاں پانچ سات ریال سےکم نہیں آتا، اس لحاظ سے تقریباً دیڑھ سو سے پونے دوسو روپیہ ایک ناخن تراش کی قیمت ہوجاتی ہے۔
جو لوگ سفر حج کرچکے ہیں وہ بھی حج کمیٹی یا کسی ایسے ٹور سے جس میں ۳۵،۴۰ دن رہنا ہوتاہے، انہیں اچھا تجربہ ہے کہ اکثر وبیشتر حاجی صاحبان وہاں جاکر اگرکنجوس نہ کہاجائے تو قناعت پسند ضرور ہوجاتے ہیں، کسی بھی چیز کے خریدتے وقت وہ بغیر ٹکٹ، ویزا اور پاسپورٹ کے انڈیا پہنچ جاتےہیں، یعنی ذہن میں یہ خیالات آنے شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ چیز تو انڈیا میں اتنے میں ملتی ہے اوریہاں پر اتنے میں۔۔۔
دونوں جگہ کی قیمت میں کافی فرق جب معلوم ہوتا ہے تو دل میں اپنےاس ساتھی کے تعلق سے جس نے کوئی چیز کھودیا ہو میل آجاتاہے۔اس لئے اس بات کی پوری پوری کوشش کی جائے کے اس پورے سفر میں کسی سے کوئی معمولی سی چیز مانگنے کی نوبت ہرگز نہ آئے۔ (جاری ہے۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)

The post فریضۂ حج-۹ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/16/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b9/feed/ 0
ملک میں CAA کے تحت شہریت کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کا آغاز https://tahalkatimes.com/2024/05/15/%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-caa-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%ad%d8%aa-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%b1%d9%b9%db%8c%d9%81%da%a9%db%8c%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%82%d8%b3/ https://tahalkatimes.com/2024/05/15/%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-caa-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%ad%d8%aa-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%b1%d9%b9%db%8c%d9%81%da%a9%db%8c%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%82%d8%b3/#respond Wed, 15 May 2024 12:25:00 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2182 نئی دہلی:(ذرائع)15؍مئی 2024: حکومت نے شہریت سے متعلق (ترمیمی) قوانین (سی اے اے) کے تحت چھ کمیونٹیوں کے لوگوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جو مذہبی ظلم و ستم کی وجہ سے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کے سیکریٹری …

The post ملک میں CAA کے تحت شہریت کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کا آغاز appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
نئی دہلی:(ذرائع)15؍مئی 2024: حکومت نے شہریت سے متعلق (ترمیمی) قوانین (سی اے اے) کے تحت چھ کمیونٹیوں کے لوگوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جو مذہبی ظلم و ستم کی وجہ سے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کے سیکریٹری نے چہارشنبہ کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دے کر اس کی شروعات کی۔
مرکزی وزارت داخلہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ گزشتہ مارچ میں سی اے اے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ضابطے کے مطابق اہل لوگوں میں شہریت کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے یہاں کچھ درخواست دہندگان کو شہریت کے سرٹیفکیٹ حوالے کئے۔ اس موقع پر داخلہ سکریٹری نے درخواست گزاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے شہریت (ترمیمی) قانون ، 2024 کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر محکمہ ڈاک کے سکریٹری، انٹیلی جنس ڈائریکٹر اور رجسٹرار جنرل آف انڈیا سمیت کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔
حکومت نے 11 مارچ کو شہریت (ترمیمی) قانون 2024 کے ضابطے کو وضع کیا تھا۔ یہ ضابطے درخواست کے طریقے، ضلع سطح کی کمیٹی اور ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی کے ذریعے درخواستوں کی جانچ کرنے اور شہریت دینے کے لیے درخواست پر کارروائی کا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔
ان قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہندو، سکھ، جین، بدھ، پارسی اور عیسائی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو 31 دسمبر 2014 تک مذہبی ظلم و ستم یا اس کے خوف کی وجہ سے ہندوستان آئے تھے۔ .
ضلع سطح کی کمیٹیوں کی سربراہی سینئر پوسٹل سپرنٹنڈنٹ، پوسٹل سپرنٹنڈنٹس بطور مجاز افسروں نے دستاویزات کی کامیاب تصدیق کے بعد درخواست گزاروں سے وفاداری کا حلف لیا۔
ضابطے کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد کمیٹی نے درخواستوں کو ڈائریکٹر (مردم شماری آپریشن) کی سربراہی میں ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ درخواستوں کی جانچ مکمل طور پر آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے۔
ڈائریکٹر (مردم شماری آپریشن) کی صدارت میں دہلی کی بااختیار کمیٹی نے مناسب جانچ کے بعد 14 درخواست گزاروں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں، ڈائریکٹر (مردم شماری آپریشن) نے ان درخواست دہندگان کو سرٹیفکیٹ فراہم کیے۔

The post ملک میں CAA کے تحت شہریت کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کا آغاز appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/15/%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%85%db%8c%da%ba-caa-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%ad%d8%aa-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%b1%d9%b9%db%8c%d9%81%da%a9%db%8c%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%82%d8%b3/feed/ 0
فریضۂ حج-۸ https://tahalkatimes.com/2024/05/15/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b8/ https://tahalkatimes.com/2024/05/15/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b8/#respond Wed, 15 May 2024 04:30:07 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2179 آئیے آج حج اور حاجی کے فضائل سے متعلق پندرہ(۱۵) احادیث پاک پڑھیں، انکےپڑھنے سے ہمارے دل میں حج، حاجی صاحب کی عظمت بڑھےگی اورہمارے اندربھی حج کرنے کا شوق اور جذبۂ صادق پیدا ہوگا ،ان شاء اللہ تعالیٰ فضائل حج وحاجی سب سے افضل عمل [۱]حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے : سُئل رسول اللہ …

The post فریضۂ حج-۸ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
آئیے آج حج اور حاجی کے فضائل سے متعلق پندرہ(۱۵) احادیث پاک پڑھیں، انکےپڑھنے سے ہمارے دل میں حج، حاجی صاحب کی عظمت بڑھےگی اورہمارے اندربھی حج کرنے کا شوق اور جذبۂ صادق پیدا ہوگا ،ان شاء اللہ تعالیٰ
فضائل حج وحاجی
سب سے افضل عمل
[۱]حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے : سُئل رسول اللہ ﷺ أی العمل أفضل ؟ قال: إیمان باللہ ورسولہ قیل: ثم ماذا؟ قال: الجھاد فی سبیل اللہ ،قیل: ثم ماذاقال: حج مبرور۔
رسول اللہ ﷺسے دریافت کیاگیا؛ اے اللہ کے رسول ﷺ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان لانا ۔ سائل نے دریافت کیا: پھر کون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ سائل نےعرض کیا؛ پھرکون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: حج مبرور (یعنی مقبول حج)۔(بخاری :۲۶،مسلم:۸۳، ابن حبان :۴۵۷۸)
سابقہ تمام گناہوں کی معافی
[۲]حضرت عمرو بن العاضؓسے روایت ہے،حضرت نبی کریم ﷺ کاارشاد ہے: قال رسول اللہ ﷺ: لاسلام یھدم ماکان قبلہ و ان الھجرۃ تہدم ماکان قبلھا ، وأن الحج یہدم
اسلام لانے سے پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں، دارالکفر سے دارالاسلام کی طرف ہجرت کرنا تمام گناہو کومٹا دیتاہے، اسی طرح حج کرنے سے پچھلے تمام گناہ بخش دیئے جاتےہیں۔(مسلم:۱۲۱، ابن خزیمہ : ۲۵۱۵)
[۳]حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ نے ارشاد فرمایا: مَنْ حَجَّ فَلَمْ یَرْقُتْ وَلَمْ یَفْسُقْ، غُفِرَلَہُ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ
جس نے حج کیا اور اس دوران کوئی فحش یاگناہ کاکام نہیں کیا، اس کےتمام پچھلے گناہ بخش دیئے گئے۔ (ترمذی:۸۱۱ بخاری:۸۱۰ ، ابن ماجہ: ۲۸۹۹)
حج وعمرہ کا ثواب
[۴] حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: الْعُمْرَۃُ إِلَی الْعُمْرۃِتُکَفِّرُ مَا بَیْنَھُمَا، وَالْحَجّؒ الْمَبْرُ ورُ لَیْسَ لَہُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّۃُ۔
ایک عمرہ دوسرے عمرے کے درمیان گناہوں کا کفارہ اور حج مقبول کا بدل جنت ہی ہے۔(ترمذی:۹۳۳،بخاری:۱۷۷۳،مسلم:۱۲۳۴۹، ابن ماجہ: ۲۸۸۸، نسائی :۲۶۲۹)
ہرقدم پر ثواب
[۵]حضرت عبداللہ بن عمر ؓ روایت کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کاراشاد ہے: ماترفع إبل الحاج رِجلاً، ولاتضع یداً إلا کتب اللہ لہ بھا حسنۃ اً ومحاعنہ سیٗۃ أورفع بھادرجۃً۔حاجی کااونٹ کوئی قدم نہیں اٹھاتا اورکوئی ہاتھ نہیں رکھتا مگر اللہ تعالیٰ اس (حاجی) کے لیے ایک نیکی لکھ دیتاہے، اس سےایک گناہ مٹادیتاہے، ایک درجہ بلند کردیتاہے۔(شعب الایمان: ۴۱۱۶)
پیدل حج کاثواب
[۶] زادان روایت کرتےہیں: مرض ابن عباس مرضاً شدیداً، فدعا ولدہ فجمعھم، فقال:سمعت رسول اللہ ﷺ یقول: من حج من مکۃ ماشیاً حتی یرجعإلی مکۃ کتب اللہ لہ بکل خطوۃً سبع مائۃ حسنۃ کل حسنۃ مثل حسنات الحرم۔ قیل لہ: وما حسنات الحرم؟ قال: بکل حسنۃ مائۃ ألف حسنۃ۔ حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے سخت بیماری کی حالت میں اپنی اولاد کو بلاکر جمع کیااور ان سے فرمایا، میں نےرسول اللہ ﷺ کو ارشاد فرماتےہوئے سنا ہے، جس شخص نے مکہ مکرمہ سے پیدل حج کیا، اس کے ہرقدم پر سات سونیکیاں لکھی جاتی ہیں، یہاں تک کہ مکہ واپس آجائے، اور ہرنیکی حرم کی نیکی کےبرابر ہوتی ہے،۔ دریافت کیاگیاؒ: حرم کی نیکی سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے ارشاد فرمایا: ہرنیکی پر ایک لاکھ نیکیاں۔(الترغیب : ۱۶۵۶، ابن خزیمہ: ۲۷۹۱) مطلب یہ ہے کہ حاجی اپنے مکان سے بھلے ہی سوار ہو کر مکہ پہنچے لیکن مکہ مکرمہ پہنچ کر منیٰ وعرفات پیدل جائے اور وہاں سے پیدل ہی واپس آئے، اُس پر مذکورہ فضیلت حاصل ہوگی۔
حج میں فوت ہونے والا
[۷]حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: من خرج حاجاً فمات، کتب لہ اجر الحاج إلی یوم القیامۃ ومن خرج معتمراً فمات، کتب لہ أجر المعتمرإلی یوم القیامۃ، ومن خرج غازیًا فمات، کتب لہ أجر الغازی إلی یوم القیامۃ۔ جو شخص حج کے ارادے سے نکلااور(گھرلوٹنے سےپہلے ہی) مرگیا، اس کےلیے قیامت تک حج کاثواب لکھا جاتاہے اور جو عمرے کی نیت سے نکلا اور مرگیا اس کیلئے قیامت تک عمرے کاثواب لکھا جاتا ہے ، جو جہاد کے لیے نکلا اور مرگیا اس کے لیے قیامت تک غازی کا ثواب لکھا جاتاہے۔(الترغیب: ۱۶۷۳)
حج کی برکت
[۸]حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: یغفر للحاج ، ولمن استغفرلہ الحاج،حاجی کی مغفرت کردی جاتی ہے اور اس کی بھی جس کے لئے وہ دعاکرے۔(کشف الاستار:۱۱۵۵، صحیح ابن خزیمہ :۲۵۱۶، صحیح ابن حبان: ۹۶۵)
[۹]حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے، بینما رجل واقف مع رسول اللہ ﷺ بعرفۃ إذوقع عن راحلتہ فأ قعصَتْہ، فقال رسول اللہ ﷺ: اعلموا بماء وسدر، وکفنوہ بثوبیہ ، ولا تخمروا رأسہ، ولاتحنطوہ، فإنہ یبعث یوم القیامۃ مُلبیاً۔ ایک شخص عرفات میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھڑاتھا۔ اچانک وہ سواری سے گرااور مرگیا۔ رسو ل اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اسے بیری کے پانی سے غسل دو اور اسی کے کپڑوں(یعنی احرام میں) کفنادو اور اس کا سرمت ڈھانپو، کیوں کہ یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھے گا۔(بخاری : ۱۲۶۷، مسلم :۱۲۰۶)
حج میں خرچ کرنے کاثواب
[۱۰] حضرت بریدہؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: النقۃ فی الحج کا لنفقۃ فی سبیل اللہ بسبع مائۃ ضِعف۔ حج میں مال خرچ کرنا ثواب کے اعتبار سے جہاد میں مال خرچ کرنے سے سات سو گُنا بڑھا ہوا ہے۔(الترغیب: ۱۶۷۹)
چارسو لوگوں کے لیے حاجی کی سفارش
[۱۱]حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: الحاج یشفع فی أربع مائۃ من أھل بیت۔ ایک حاجی کو اپنے خاندان کے ۴۰۰ لوگوں کے لیے شفاعت کا اختیار دیاجائے گا۔(کشف الاستار: ۱۱۵۴، ترغیب: ۱۶۵۳)
پے درپے حج وعمرے کاثواب
[۱۲]حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تَابِعُوا بَیْنَ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَۃِ، فَإِ نَّھُمَا یَنْفِیَانِ الْفَقْرَ وَ الذُّنُوبَ کَمَا یَنْفِی الْکِیرُ خَبَثَ الْحَدِیدِ وَ الذَّھَبِ وَ الْفِضَّۃِ، وَلَیْسَ لِلْحَجَّۃِ الْمَبْرُ ورَۃِ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّۃُ۔ حج اورعمرے پے درپے کیا کرو کیوں کہ یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم کردیتے ہیں جیسے آگ کی بھٹّی لوہے، سونے اور چاندی کےمیل کو ختم کردیتی ہے اور حجِ مقبول کابدلہ صرف جنت ہی ہے۔(ترمذی: ۸۱۰،نسائی: ۳۶۱۰)
عورتوں وکمزوروں کا جہاد
[۱۳]حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: یَا رَسُولَ اللہ ﷺ! نَرَی الْجِھَادَ أَفْضَلَ الْعَمَلِ أَفَلَا نُجَاھِدُ قَالَ لَا، لَکِنَّ أَ فْضَلَ الْجِھَادِ حَجٌّ مَبْرُورٌ۔ اے اللہ کےرسول ﷺ! ہم جہاد کو سب سے بہتر عمل سمجھتی ہیں تو کیا ہم بھی جہاد نہ کریں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:(عورتوں کے لیے) سب سے افضل جہاد حجِ مقبو ل ہے۔ (بخاری: ۱۵۲۰)
[۱۴] حضرت ام سلمہؓ کی روایت میں ہے : قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: الْحَجُّ جِھَادُ کُلِّ ضَعِیفٍ۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: حج کرنا ہرضعیف وکمزور کا جہاد ہے۔(ابن ماجہ: ۲۹۰۱)
تلبیہ پر بشارت
[۱۵]حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ماأھل مہل قط، ولا کبر مکبرقط، إلابشر، قیل: یارسول اللہ ! بالجنۃ ؟ قال: نعم۔ کوئی بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے والا نہیں اور تکبیر کہنے والانہیں ، مگر یہ کہ اسے بشارت دی جاتی ہے۔ دریافت کیاگیا: اے اللہ کےرسول ﷺ ! کیا جنت کی بشارت دی جاتی ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں۔(مجمع الزوائد: ۵۳۷۱، طبرانی اوسط: ۷۹۴۳، صحیح الجامع الصغیر:۵۵۶۹)
ماخوذ از ماہنامہ حج میگزین ممبئی۔ صفحہ :۴۵، ۴۶،۴۷۔صفر۔ربیع الاول ۱۴۴۴ھ؁۔ستمبر ۲۰۲۲ء؁۔۔۔فضائل حج وحاجی
(جاری ہے۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)

The post فریضۂ حج-۸ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/15/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b8/feed/ 0
فریضۂ حج-۷ https://tahalkatimes.com/2024/05/14/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b7/ https://tahalkatimes.com/2024/05/14/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b7/#respond Tue, 14 May 2024 04:30:49 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2176 سعی عمرہ کی ہویا حج کی ،صفا ومروہ کے درمیان ایک جگہ وہ آتی ہےجسے میلین اخضرین کہاجاتاہے۔ حکم یہ ہے کہ جب میلین اخضرین کےپاس سے گذریں تو مرد حضرات وہاں سے تیزی سے گذریں یعنی رفتار دوڑنے کی سی ہو، اورخوتین کیلئے حکم یہ ہے کہ وہ نہ دوزیں بلکہ اپنی معتدل رفتار …

The post فریضۂ حج-۷ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
سعی عمرہ کی ہویا حج کی ،صفا ومروہ کے درمیان ایک جگہ وہ آتی ہےجسے میلین اخضرین کہاجاتاہے۔
حکم یہ ہے کہ جب میلین اخضرین کےپاس سے گذریں تو مرد حضرات وہاں سے تیزی سے گذریں یعنی رفتار دوڑنے کی سی ہو، اورخوتین کیلئے حکم یہ ہے کہ وہ نہ دوزیں بلکہ اپنی معتدل رفتار سے ہی چلیں۔
میلین اخضرین کے درمیان مرد اورخواتین اس دعا کو پڑھیں؛
رَبِّ اغْفِرْوَارْحَمْ وتجاوَز عَمَّا تَعْلَمُ إنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْأ کْرَمُ
ترجمہ: ائے میرے رب آپ میری مغفرت فرمائیں اور رحم فرمائیں اور ان گناہوں سے درگذر فرمائیںجنہیں آپ جانتےہیں، بے شک آپ بہت عزت اور اکرام والےہیں۔‘‘
واضح ہو کہ میلین اخضرین کےدرمیان مردحضرات کیلئے صفا سے مروہ اور مروہ سے صفا ان تمام سات(۷) چکروں میں تیزی سے چلنا یا دوڑنا مسنون عمل ہے اور تمام سات چکروں میںیہ دعا خواہ مرد ہوںیا عورتیں سبھی کوپڑھنا مسنون ومستحب یعنی سنت اور پسندیدہ ہے۔
[۹]نو ذی الحج کوجب میدان عرفات میں وقوف کریں گے اس وقت چوتھا کلمہ زیادہ سے زیادہ پڑھیںگے۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمِیْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ
ترجمہ: اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلے ہیں ان کا کوئی شریک نہیں اُن ہی کیلئے سلطنت ہے اور اُن ہی کیلئے تعریف ہے، وہ زندہ کرتےہیں اور مارتے ہیں(یعنی موت وحیات اللہ تعالیٰ ہی کے دست قدرت میں ہے)اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں تمام بھلائیاں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
۱۰؍۱۱؍۱۲؍اور(۱۳؍ ذی الحج کو مِنٰی میں رُک جانےکی صورت میں) جمرات میںیعنی شیاطین کو جب کنکریاں ماری جائیں تو اس وقت یہ دعا پڑھنے کاحکم ہے
”بِسْمِ اللّٰہ اَللّٰہُ اَکْبَرْ رَغَمًا لِلشَّیْطَانِ وَرِضیً لِلرَّحْمٰن
شروع کرتا ہوںمیں اللہ تعالیٰ کے نام سے،اللہ تعالیٰ سب سے بڑےہیں، شیطان کو ذلیل کرنے کیلئے اور رحمٰن(یعنی اللہ تعالیٰ) کوراضی کرنے کیلئے۔
نوٹ: حج ، افراد،تمتع یاقران جو بھی ہو ہرایک میں ۱۰؍۱۱؍اور ۱۲؍ان تینوں تاریخوں میں شیاطن کو کنکریاں مارہرایک حاجی خواہ مرد ہو یاعورت ہر ایک کیلئے واجب ہے۔ بغیر کسی شدید مجبوری کےکسی دوسرے کو اپنا نائب بناکر کنکریاں مارنے لگانا جائز نہیں۔ جس طرح قربانی اور سعی واجبات حج میں سےہے اسی طرح کنکریاں مارنا بھی واجبات حج میں سےہے۔
نیز کنکریاں چنے کے برابرہونی چاہیے۔
پہلے دن صرف بڑے شیطان کو ماری جائینگی ، دوسرےاور تیسرے دن تینوںشیطانوںکو ماری جائیںگی،۔
تیرہ تاریخ کی رات اگرمنیٰ میں اتنی دیررک گئے کہ صبح صادق ہوگئی توپھر ۱۳؍تاریخ کوبھی ان تینوںشیطانوںکو کنکریاں مارکراپنے مقام کی طرف روانہ ہوں گے۔ (جاری ہے۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)

The post فریضۂ حج-۷ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/14/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b7/feed/ 0
فریضۂ حج-۶ https://tahalkatimes.com/2024/05/11/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b6/ https://tahalkatimes.com/2024/05/11/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b6/#respond Sat, 11 May 2024 04:30:21 +0000 https://tahalkatimes.com/?p=2173 آج بیت اللہ شریف کی برکتوں اور رحمتوں کو جانیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کی عبادت وبندگی دنیا میں سب سےپہلے بیت اللہ شریف کی تعمیر کی گئی۔ روزانہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سو بیس(۱۲۰) رحمتیں نازل ہوتی ہیں، ان میں سےساٹھ(۶۰) رحمتیں طواف کرنے والوں پر ،چالیس(۴۰) رحمتیں وہاں نماز پڑھنےوالوں پر اور …

The post فریضۂ حج-۶ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
آج بیت اللہ شریف کی برکتوں اور رحمتوں کو جانیں۔
اللہ تبارک وتعالیٰ کی عبادت وبندگی دنیا میں سب سےپہلے بیت اللہ شریف کی تعمیر کی گئی۔
روزانہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سو بیس(۱۲۰) رحمتیں نازل ہوتی ہیں، ان میں سےساٹھ(۶۰) رحمتیں طواف کرنے والوں پر ،چالیس(۴۰) رحمتیں وہاں نماز پڑھنےوالوں پر اور بیس رحمتیں ان لوگوں پر جو بیت اللہ شریف کادیدار کرتے رہتےہیں یعنی بیت اللہ شریف کو صرف دیکھتےرہتےہیں۔
بیشک سب سے پہلا گھر جو مقرر ہوا لوگوںکے واسطے یہی ہے جو مکہ میں ہے برکت والااورہدایت جہان کےلوگوں کو
مذکورہ آیت میں ساری دنیا کےمکانات یہاں تک کہ تمام مساجد کےمقابلہ میں بیت اللہ یعنی کعبہ کاشرف اور افضلیت کابیان ہے، اور یہ شرف وفضیلت کئی وجہ سے ہے۔
فضائل بیت اللہ
اول اس لئے کہ وہ دنیا کی تمام سچی عبادت گاہوں میں سب سے پہلی عبادت گاہ ہے۔
دوسرے کہ وہ برکت والاہے۔تیسرے یہ کہ وہ پورے جہان کےلئے ہدایت ورہنمائی کا ذریعہ ہے۔
بیت اللہ کی برکات:
اس آیت میں بیت اللہ کی دوسری فضیلت یہ بیان کی گئی ہےکہ وہ مبارک ہے، لفظ مبارک، برکت سے مشتق ہے، برکت کے معنی ہیں بڑہنا اور ثابت رہنا ،پھر کسی چیز کا بڑہنا اس طرح بھی ہوسکتا ہے کہ اس کاوجود کھلےطورپر مقدار میں بڑھ جائے ،اور اس طرح بھی کہ اگرچہ اس کی مقدار میں کوئی خاص اضافہ نہ ہو لیکن اس سے کام اتنے نکلیں جتنے عادۃً اس سےزائد سے نکاکرتے ہیں، اس کوبھی معنوی طورپر زیادتی کہاجاسکتا ہے۔
بیت اللہ کا بابرکت ہونا ظاہری طورپر بھی ہےمعنوی طورپر بھی، اس کے ظاہری برکات میںیہ مشاہدہ ہے کہ مکہ اور اس کےآس پاس ایک خشک ریگستان اور بنجرزمین ہونے کے باوجود اس میں ہمیشہ ہرموسم میں ہر طرح کے پھل اور ترکاریاں اور تمام ضروریات مہیا رہتی ہیں، کہ صرف اہل مکہ کےلئے نہیں ،بلکہ اطراف عالم سے آنے والوں کے لئے بھی کافی ہوجاتی ہیں، اور آنے والوں کا حال دنیا کو معلوم ہے کہ خاص موسم حج میں تو لاکھوں انسان اطراف عالم سے جمع ہوتےہیں جن کی مردم شماری اہل مکہ سےچوگنی پانچ گنی ہوتی ہے، یہ ہجوم عظیم وہاں صرف دوچار روز نہیں بلکہ مہینوں رہتا ہے ، موسم حج کے علاوہ بھی کوئی وقت ایسا نہیں آتا جس میں باہر سےہزاروں انسانوں کی آمدورفت نہ رہتی ہو، پھرخاص موسم حج میںجب کہ وہاں لاکھوں انسانوں کازائد مجمع ہوتاہے کبھی نہیں سناگیا کہ بازار میںکسی وقت بھی ضروریت ختم ہوگئیں ، ملتی نہیں ، یہاںتک کہ قربانی کےبکرے جووہاں پہونچ کر ایک ایک انسان سو (۱۰۰)سو(۱۰۰) بھی کرتا ہے اور اوسط فی کس ایک کاتو یقینی ہے، یہ لاکھوں بکرے وہاں ہمیشہ ملتے ہیں، یہ بھی نہیں کہ دوسرے ملک سے منگانےکا اہتمام کیا جاتا ہو، قرآن کریم میں یُّجْبٰۤى اِلَیْهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَیْءٍ یعنی اس میں باہر سے لائے جاتےہیں ثمرات ہرچیز کے ، ان الفاظ میں اس کی طرف واضح اشارہ بھی موجود ہے۔
یہ تو ظاہری برکات کاحال ہے، جو مقصود کی حیثیت نہیں رکھتیں اور معنوی وباطنی برکات تواتنی ہیں کہ اس کاشمار نہیں ہوسکتا، بعض اہم عبادات توبیت اللہ کےساتھ مخصوص ہیں، ان میں جو اجرعظیم اور برکات روحانی ہیں ان سب کا مدار بیت اللہ پر ہے، مثلاً حج وعمرہ، اوربعض دوسری عبادات کابھی مسجد حرام میں ثواب بدرجہا بڑھ جاتاہے۔ رسول کریم ﷺ کاارشاد ہے کہ کوئی انسان گھر میں نماز پڑھے اس کو ایک نماز کاثواب ملےگا، اور اگر اپنے محلہ کی مسجدمیں ادا کرے اس کو پچیس نمازوںکا ثواب حاصل ہوگا، اور جو جامع مسجد میں ادا کرے توپانچ سو نمازوں کا ثواب پائے گا اور اگر مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی تو ایک ہزار نمازوںکا اور میری مسجد میں پچاس ہزار نمازوں کاثواب ملتا ہے اور مسجد حرام میںایک لاکھ نمازوںکا، (یہ روایت ابن ماجہ وطحاوی وغیرہ نے نقل کی ہے) حج کےفضائل میںیہ حدیث عام مسلمان جانتےہیں کہ حج کو صحیح طورپر ادا کرنے والا مسلمان پچھلےگناہوں سےایساپاک ہوجاتاہے جیسےآج ماں کےپیٹ سےپاک وصاف پیدا ہواہے ، ظاہر ہے کہ یہ سب بیت اللہ کی معنوی اور روحانی برکات ہیں،انہیں برکات کوآیت کےآخر میں لفظ ھُدًی سے تعبیر فرمایاگیا ہے۔ مُبَارَکًا وَّ ھُدًی لِّلْعَالَمِیْنَ
(تفسیر معارف القرآن، جلد-۲،صفحہ ۱۱۳ تا ۱۱۵)

The post فریضۂ حج-۶ appeared first on Tahalka Times News Portal.

]]>
https://tahalkatimes.com/2024/05/11/%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%b6%db%82-%d8%ad%d8%ac-%db%b6/feed/ 0