مضامین

یاد رہے۔۔۔ایک ایک ووٹ بہت قیمتی ہے-۴

یہ ہرگز نہ سمجھا جائے کہ میرے ایک ووٹ سے کیا ہوگا، ہوسکتا ہے کہ صرف آپ کے ایک ووٹ دینے سےکوئی شخص دوسرے کے مقابلہ میں جیت جائے، اور صرف آپ کے ایک ووٹ نہ دینے سے کسی شخص کو شکست کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔
پھر اس کا اثر کہاں پڑے گا؟
اس کا اثر اُس پارٹی پر ناکامی کی شکل میں پڑے گا جو دوسری پارٹیوں کی بہ نسبت مناسب، ٹھیک یا بہتر ہو۔ جب وہ اقتدار سے باہر ہوجائیگی ، حکومت نہیں بناسکے گی تو پھر ایسی ذہنیت غالب آجائیگی جس کی سونچ ہمیشہ منفی ہی ہوتی ہے، جو نفرت اور توڑجوڑ کیسیاست پر یقین رکھتی ہے، دل ودماغ میں پوشیدہ منصوبوں کو لاگو کرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، جو مستقبل بعید میں برسہابرس تک اقتدار سے چمٹی رہنا چاہتی ہے، جو جامع ومانع دستور میں اپنے منشاء کے مطابق ردو بدل چاہتی ہے۔
اس لئے اپنے ووٹ کی حیثیت ،طاقت اور قدروقیمت کو سمجھیں۔
وطن عزیز بھارت میں جمہوریت یا سیکولرازم عموماً عوام الناس، خصوصاً اقلیتی طبقات کیلئے ایک نعمت ہے، کہ ہر پانچ سال میں عوام الناس کو موقع ملتا ہے اپنی چاہت وخواہش کے مطابق کسی بھی پارٹی کو اقتدار سونپنے کا،خدانخواستہ کوئی پارٹی زیادتی کرے یا جس کی کارکردگی اطمینان بخش نہ ہو، یاوعدے توخوب کرے لیکن عمل نہ دارد ، تجربہ سے ثابت ہو کہ ہم نےتوقعات توخوب کی تھی، اور اس پارٹی نے ہم سے ، ہم نے جن چیزوں کی تمنا کی نہیں تھی اس نے وعدے تو خوب کرلئے تھے ، کچھ کیاضرور،لیکن جو کہاتھا وہ نہیں کیا، لہٰذا اس سےا قتدار واپس لےلینے کا عوام کو ایک موقع ملتاہے۔
لہٰذا اس موقع کو ضائع کرنا خود اپنےآپ کو اور ساری قوم کو نقصان پہنچانا ہے۔
اس لئےاپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھا جائے ، کتنی عجیب بات ہوگی کہ ہم خو داپنی اس طاقت کو حقیر، کم تر اور بے وقعت وبے حیثیت سمجھنے لگ جائیں ۔
یہ بات بھی ذہن سے نکال دیں کہ مخصوص ذہنیت نے ہرحال میں ایک مقدار سیٹوں کےحاصل کرنےکی طئے کرلی ہے تو وہ کسی بھی طرح سے چاہے مشینوں میں ردوبدل کرکے ہی کیوں نہ ہو وہ ضرور لےگی۔ اسلئے ہم اس روز ووٹ دینے کیلئےجائیں ہی نہیں ، گھر میں بیٹھےرہیں، غیر ضروری یالاحاصل گفتگو میں وقت برباد کریں، یا کسی بھی طرحکے سفر میں چلےجائیں، یا سیر وتفریح منانے کیلئے کسی مقام پر چلے جائیں یہ ہرگز اچھی بات نہیں۔
اس لئے تمام باشندگان ملک بالاتفریق مذہب وملت اچھے امیدواروں اور مثبت سونچ رکھنے والی پارٹیوں کو ووٹ دیں۔ جاری ہے۔۔۔ ان شا ء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button