مضامین

یاد رہے۔۔۔ایک ایک ووٹ بہت قیمتی ہے-۵

یہ بات اب تو سمجھ میں آجانی چاہیے کہ ایک ایک ووٹ کتنا قیمتی ہے، اور ووٹنگ کتنی ضرری ہے۔ اگر ووٹنگ میں حصہ نہ لیاجائے ،غفلت ولاپرواہی برتی جائے ،سطحی باتیں کی جائیں، یا مایوس ہوجائیں کہ چاہیں ہم کتنا ہی زورلگالیں،اقتدارِ وقت پھر سے اقتدار پر قابض ہوجائیگا، اس طرح کی مایوسانہ باتیں اچھی نہیں ہیں ۔
ہم تدبیر اختیار کریں چونکہ دنیا دارالاسباب ہے، حکم خدا ورسول ﷺ یہی ہے کہ تدبیر کو نہ چھوڑاجائے،اسباب کو ترک نہ کیاجائے، تدبیر واسباب کواختیار کرنے کے بعد معاملہ کو اللہ تبارک وتعالیٰ کے سپرد کردیاجائے ، خدانخواستہ بیمار ہوجائیں تو دواکھانے کاحکم ہے، شفاء اللہ تعالیٰ کومنظور ہوگی تو ضرور صحت ہوجائے گی۔
مسجد میں آئیں یا کسی بھی مجلس ومحفل میں جائیں تو اپنی چیزوں کو محفوظ جگہ پررکھیں ، خدانخواستہ پھر بھی گم ہوجائے یا کوئی چُرالے جائے توسمجھیں کہ تقدیر میں ایسا ہی لکھا ہواتھا۔
ایک صحابی ؓ کے پوچھنے پر کہ میں اپنے اونٹ یا جانور کو باندھ کر اللہ تعالیٰ پربھروسہ کروںیا اسے کھلاچھوڑ کر ، تو آپ ﷺ نے فرمایا؛ قَیّدْ وَتَوَکَّلْ باندھ کر بھروسہ کرو۔
معراج کی رات بیت المقدس میں ایک روایت کے مطابق آپ ﷺ نے اور دوسری روایت کے مطابق حضرت جبرئیل ؑنے بُراق کو اس حلقہ سے باندھ دیاتھا جہاں حضرات انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اپنی سواریوں کو باندھا کرتے تھے، حالانکہ دیکھاجائے تو حضرت جبرئیل ؑ کی گرفت سے وہ جانور بھاگ نہیں سکتاتھا،وہ چاہے کہیں چلاجائے وہاں سے حضرت جبرئیل علیہ الصلوٰۃ والسلام اسے بڑی آسانی سےپکڑکرلاسکتے تھے، لیکن قیامت تک کے آنے والے اہل ایمان کو یہ بتلانا مقصود تھا کہ پہلےاسباب اختیار کریں پھر مسبب الاسباب، اسباب کے بنانے یا پیدا کرنے والے یعنی اللہ تعالیٰ پربھروسہ کریں۔
اس لئے ایک موقع تمام باشندگان وطن کے سامنےآرہاہے ردّوبدل کرنے کا کہ آپ نے گزشتہ ایک عشرہ سے جنہیں اقتدار کو سونپاتھا ، ان کی کارکردگی کیسی رہی، آئندہ پھر پانچ سال کاموقع ملنے پر کن کن چیزوںکو لاگو کیے جانے کے امکانات ہیں، اور مجموعی اعتبار سے کیااثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اگر اُن لوگوں کے وعدوں، کارکردگی اور آئندہ کے ارادوں سے ہم راضی ہوں تو اُنہیں کواقتدار سونپ سکتے ہیں، اور مطمئن نہ ہوں ، اعتبار نہ ہو توپھر دیگر لوگوں کے حوالہ اقتدار کیا جاسکتا ہے۔
بہرحال جو بھی کرنا ہو، سونچ سمجھ کر کیاجائے۔ اس لئے ہربالغ مرد وعورت شہری ضرور ووٹنگ میں حصہ لے۔جاری ہے۔۔۔ ان شا ء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button