Uncategorized

ناندیڑ میں گینگ وار: تین افراد ہلاک

ناندیڑ:4؍اپریل:شہر کے ڈی مارٹ روڈ پر جمعہ کی دیر رات دو گینگوں کے درمیان خونی تصادم میں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ سرکاری اسپتال میں بدلے کی کارروائی کے دوران ایک اور شخص کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں حالیہ میونسپل کارپوریشن انتخاب کا ایک امیدوار بھی شامل ہے۔سدا گینگ اور سائی لالا گینگ کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ چند روز قبل ارجیت سنگھ عرف اجے سنگھ اور شہباز کے درمیان تنازع ہوا تھا۔ جمعہ کی رات سنیما سے واپسی پر دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے جس میں ارجیت سنگھ اور شہباز موقع پر مارے گئے۔بعد ازاں وشنوپوری اسپتال میں ارجیت کے بھائی نے حملہ کرکے ارباز کو قتل کر دیا۔ سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پیش آئے اس قتل سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے تین موٹر سائیکلیں اور خنجر برآمد کیے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے موقع کا معائنہ کیا جبکہ مقامی کرائم برانچ، فارنسک اور ڈاگ اسکواڈ بھی تفتیش میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button