مدینتہ العلوم ہائی اسکول،ناندیڑ کی انچارج معلّمہ محترمہ مُمتاز شاہین صاحبہ کا انتقال پُر ملال

ناندیڑ:19؍ستمبر:نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول کی فعّال انچارج معلّمہ محترمہ مُمتاز شاہین صاحبہ زوجہ محمد اسحاق احمد ساجد سر (مدرس ضلع پریشد اسکول،اردھاپور)ساکن غنی پورہ، حالِ مقیم عبدالروف کالونی، مجاہد پیٹھ، ناندیڑ کا آج 19 ستمبر 2026ء بروز ہفتہ طویل علالت کے باعث بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے۔ (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ)۔ الله تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ مرحومہ، صدرِ خدمتِ حجاج کمیٹی مرحوم الحاج عبدالروف صاحب انجینئرکی بڑی دختر اور مؤظف ناظر تعلیمات ولی احمد صاحب کی بہو اور محمد مختار احمد امجد سر کی بھابھی تھیں۔ ان شاء الله! مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج رات (11) گیارہ بجے قبرستان گنج شہیدان کربلا، ہتائی، ناندیڑ میں ادا کی جائے جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔



