ناندیڑ

بھوکر-ناندیڑ شاہراہ پر بھیانک حادثہ؛ 8 افراد جاں بحق،6 زخمی

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)11؍ستمبر: ناندیڑ-بھوکَر شاہراہ پر سیتا کھنڈی گھاٹ میں جمعرات کی شام تیز رفتار ٹرک نے مسافر بردار ٹاٹا میجک آٹو کو زوردار ٹکر مار دی۔ حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 تا 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بھوکَر اور ناندیڑ کے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔یہ حادثہ واکد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق میجک گاڑی نمبر MH-26 AK-0548 ناندیڑ سے بھوکَر کی سمت جا رہی تھی، جبکہ ٹرک نمبر AP-29 PA-8129 بھوکَر سے ناندیڑ کی طرف آ رہا تھا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ میجک آٹو سڑک کے کنارے جا گرا۔ 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 2 افراد نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ٹرک ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ناندیڑ کے وشنوپوری سرکاری اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں شیخ ریحان شیخ شادول (15 سال)، ساکن بھوکَر، ریکھا برگے (35 سال)، ساکن نارواٹ، تعلقہ بھوکَر، شیخ جلیل (60 سال)، پِنٹو گووند راؤ ڈورے (40 سال) اور ایک دیگر نامعلوم شخص شامل ہیں۔ ان سب کا علاج جاری ہے۔اسی حادثے میں کرشنا وِنایک پوار (32 سال)، ساکن پوٹا تانڈا، تعلقہ بھوکَر اور تقریباً 42 سالہ ایک نامعلوم شخص کی ناندیڑ کے وشنوپوری سرکاری اسپتال لاتے ہوئے موت ہوگئی۔۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پانڈورنگ لنگوجی واگھمارے، ان کی اہلیہ لکشمی بائی پانڈورنگ پوار، ساکن سید نگر، بھوکَر، شیخ فیروز ساکن بلال نگر، بھوکَر، شیخ التمش شیخ علیم الدین ساکن بلال نگر، بھوکَر، اور بلوان پوار، ساکن پوٹا تانڈا شامل ہیں۔ ایک دیگر متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔اطلاع ملتے ہی بھوکَر پولیس موقع پر پہنچی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر جگدیش بھنڈرواڑ نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!