’’سقوطِ حیدرآباد‘‘ پر 17 ستمبر کو ناندیڑ میں جلسہ عام

ناندیڑ :(تہلکہ نیوز بیورو)14؍ستمبر: مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کے زیرِ اہتمام 17 ستمبر 2026 کو سقوطِ حیدرآباد (ریاست دکن) کی تاریخ، دکن کی تہذیب و ثقافت اور اس کے تاریخی پس منظر پر ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جلسے کا عنوان „سقوطِ حیدرآباد (ریاست دکن) تاریخ کے آئینے میں“ رکھا گیا ہے۔یہ جلسہ عام روشن فنکشن ہال، ناندیڑ میں صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک منعقد ہوگا۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد دکن کی تاریخی، علمی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سقوطِ حیدرآباد کے نتیجے میں ختم ہونے والی ایک شاندار تہذیب اور اس کے اثرات کو تاریخ کے آئینے میں پیش کرنا ہے۔اس موقع پر مقررین حیدرآباد دکن کی تاریخ، اس کے عروج و زوال اور سقوطِ حیدرآباد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ماضی کے تاریخی واقعات سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کی کامیابی کے لیے مؤثر لائحہ عمل تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جلسے میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات ڈاکٹر لنگالاپانڈورنگا ریڈی( نامور مصنف و مؤرخ)، ڈاکٹر انعام الرحمن غیور( سینئرصحافی) اور ڈاکٹر خالد مُلّا( سینئرصحافی) خصوصی طور پر خطاب کریں گے۔مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم تاریخی و فکری اجلاس میں اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر کثیر تعداد میں شرکت کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔



