تازہ ترینناندیڑ

ناندیڑ ضلع پولیس میں 5 پولیس انسپکٹروں کے تبادلے

ناندیڑ :(تہلکہ نیوز بیورو)7؍اکتوبر: ناندیڑ ضلع پولیس فورس کے پانچ پولیس انسپکٹروں کے داخلی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن نے 6 اکتوبر 2026 کو اس سلسلے میں باقاعدہ احکامات جاری کیے۔ یہ تبادلے ضلع پولیس اسٹیبلشمنٹ بورڈ کی سفارش اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی ترمیم شدہ دفعات کے تحت کیے گئے ہیں۔تبادلے کے تحت پولیس انسپکٹر اومکانت آنند راؤ چنچولی کر کو ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن سے پولیس کنٹرول روم ناندیڑ منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس انسپکٹر اشوک تُکارام جادھو کو پولیس کنٹرول روم سے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔دیگر تبادلوں میں سبھاش پاندورنگ اُناہلے کو ایئرپورٹ سیکیورٹی ناندیڑ سے نائیگاؤں پولیس اسٹیشن، امول ہری داس بھگت کو نائیگاؤں سے اردھا پور پولیس اسٹیشن اور مہادیو ہنمَنت راؤ مانجرکر کو اردھا پور پولیس اسٹیشن سے ایئرپورٹ سیکیورٹی ناندیڑ منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!