حضراتِ حجاج کرام ان دعاؤں کو ضروریاد کرلیں-۳

مسجد حرام میں داخل ہونے کی دُعاء
جب مسجد حرام میں داخل ہونے لگے تو داہنا پاؤں آگے رکھے۔ اوردرود شریف پڑھ کر یہ دُعا پڑھے۔
بِسْمِ اللّٰهِ، الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ رَسُولِ اللّٰهِ،اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ۔ (ترمذی ۱/۷۱)
قاضیخاں ۱/۳۱۵، حصن حصین /۱۱۳، غنیہ جدید ۹۷،قدیم ۵۱)
میں اللہ کے نام سےد اخل ہوتا ہوں۔ درود وسلام اللہ کے رسول ﷺ پر نازل ہو۔ اے اللہ میرے گناہ معاف فرمااور میرے لیے رحمت کے دروازے کھول دیجیے۔
بیت اللہ شریف پر پہلی نظر کی دُعاء
جب مسجد حرام میں داخل ہونے کے بعد کعبۃ اللہ پر پہلی مرتبہ نظر پڑے تو یہ دعاء پڑھے۔
اللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ فَحَيِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ،اللّٰهُمَّ زِدْ بَيْتَكَ هٰذَا تَعْظِيمًا وَتَشْرِيفًا وَتَكْرِيمًا وَمَهَابَةً،وَزِدْ مَنْ حَجَّهُ أَوِ اعْتَمَرَهُ تَشْرِيفًا وَتَكْرِيمًا وَتَعْظِيمًا وَبِرًّا۔(ہکذا قاضیخاں ۱/۳۱۵، احکام حج ۴۳)
اے اللہ آپ سلام ہیں، اور آپ ہی کی طر ف سے سلامتی ہے۔ اے ہمارے پروردگار ہمیں سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔ اے اللہ اپنے اس گھر کی تعظیم وتکریم اور شرف وہیبت زیادہ کردیجئے۔ اور جو شخ اس کا حج یاعمرہ کرے اس کی تعظیم وتکریم اورشرف اورثواب زیادہ کردیجیے۔
اگر یاد ہوتو یہ دُعاء پڑھے ، ورنہ اپنی مادری زبان میں اس کا مفہوم اداکرکے مُرادیں مانگے۔
سب سے پہلا کام طواف
باہر سے آنے والے کے لئے مسجد حرام میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلا کام طواف کرناہے۔
طواف شروع کرنے کی دُعاء
طواف شروع کرتے وقت یہ دُعاء پڑھے۔
بِسْمِ اللّٰهِ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ رَسُولِ اللّٰهِ،اللّٰهُمَّ إِيمَانًا بِكَ وَتَصْدِيقًا بِكِتَابِكَ وَوَفَاءً بِعَهْدِكَ وَاتِّبَاعًا لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔(بالمعنی قاضیخاں ۱/۳۱۶)
اللہ کے نام سے میں طواف شرو ع کرتا ہوں۔ اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ ہی کے لئے ہر تعریف ہے۔ اور درود وسلام اللہ کے رسول ﷺ پر نازل ہو۔ اے اللہ تجھ پر ایمان لاتے ہوئے اور تیری کتاب کی تصدیق اور تیرے عہد کے ایفاء اور تیرے نبی ﷺ کی سنت کے اتباع کیلئے حجراسود کو چومتا اور چھوتاہوں۔
اور اگریہ دعاء نہ پڑھ سکے تو صرف بِسْمِ اللّٰهِ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ، پڑھ لینا کافی ہے۔
(ماخوذ از کتاب انوارمناسک، تصنیف :حضرت مفتی شبیر احمد صاحب قاسمی)
جاری ہے۔۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ



