ناندیڑ-ممبئی فضائی سروس کا جلد ہی آغاز

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)8ڈسمبر: ناندیڑ، ہِنگولی، پربھنی، لاتور، واشیم سمیت خطے کے تمام اضلاع کے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے۔ ممبئی-ناندیڑ-ممبئی ہوائی سروس 25 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے، اور اسٹار ایئر کی ویب سائٹ پر بُکنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ یہ پرواز اصل میں نومبر میں شروع ہونی تھی، مگر تکنیکی وجوہات کے سبب تاخیر ہوئی۔ابتدائی مرحلے میں یہ سروس منگل، جمعرات اور ہفتہ کے دن چلائی جائے گی، تاہم جلد ہی اسے روزانہ کی بنیاد پر شروع کیا جائے گا۔رکن پارلیمنٹ اشوک راؤ چوہان نے اس سروس کے آغاز پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑ سے ممبئی ہوائی رابطہ قائم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس، مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی کے۔ رام موہن نائیڈو اور مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر موہول کا بھرپور تعاون حاصل ہوا، جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔اس نئی ہوائی سہولت سے خطے کے لاکھوں مسافروں کو بڑی آسانی میسر آئے گی۔



