ناندیڑ
خبرغم:الحاج عبدالقدوس صاحب کی رحلت

ناندیڑ:6ڈسمبر:انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ الحاج عبدالقدوس ولد عبداللطيف صاحب ساکن رحمت نگر ناندیڑ کا آج بروز ہفتہ 6ڈسمبردوپہر 12 بجے انتقال ہوچکا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم کی نماز جنازہ کل 7/ڈسمبر 2025 بروز اتوار کو صبح 10 /بجے گنج شہیداں کربلا میں ادا کی جائے گی۔جلوس جنازہ ان کے مکان رحمت نگر سے صبح 9/بجے نکلے گا؛انشاءا للہ ۔مرحوم عبدالواسع عبدالرافع کے والد اور عبدالاعلی مدرس، مقیت بھائی بیکری والے اور مفتی عبدالرزاق مظاہری نائب قاضی شریعت دارالقضاء کے بڑے بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرماتےہوئے جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔آمین



