قومی

آخرکاردھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا، جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کا جشن

نئی دہلی:(ایجنسیز)25؍جولائی: مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔طلبہ اور کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مظاہرے نیز اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفیٰ کے لیے حکومت پر بنائے جا رہے دباؤ کے درمیان مسٹر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی اطلاع دی۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا، "پچھلے 10 دن کے واقعات دیکھ کر میرا دل دکھی ہے۔ جنتر منتر پر اور ملک میں جو صورتحال بنی ہے، اس صورتحال کا ملک دشمن طاقتیں فائدہ نہ اٹھائیں، ملک کی یکجہتی برقرار رہے۔ملک کے ایک بھی طالب علم کا مستقبل قانونی پیچیدگیوں میں نہ الجھے، ہمارے بچے اپنا وقت پڑھائی میں لگائیں، کریئر بنانے پر فوکس کریں، اسی بات پر غور کرتے ہوئے میں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم جی کو بھیج دیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان طاقت ہی اس کی اصل طاقت ہے۔ ملک کی نوجوان طاقت کو گمراہی کے جال میں پھنسنے نہیں دیں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا، "یہ میرے لیے ذاتی وقار کا معاملہ نہیں ہے۔”مسٹر پردھان نے کہا کہ گزشتہ 03 مئی کو ہوئی نیٹ امتحان میں جو بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ان سے انہوں نے کبھی منہ نہیں موڑا ہے اور پہلے دن سے ہی ذمہ داری لی ہے۔وہیں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کی خبر پر کانگریس نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کی جیت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی جیت ہے، ہندوستان کے جین-زی کی جیت ہے۔ یہ جیت ان کروڑوں نوجوانوں کی ہے، جنھوں نے ملک بھر میں تعلیمی نظام کو درست کرنے کے لیے آواز بلند کی۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button