ناندیڑ

الحاج عبدالحفیظ خان صاحب کا انتقال

ناندیڑ:24؍جولائی:شہر کے بلال نگر علاقے کی ایک معزز شخصیت اور محکمہ آبپاشی (ایریگیشن ڈپارٹمنٹ ناندیڑ) کے وظیفہ یاب الحاج عبدالحفیظ خان عرف رئیس خان کا جمعرات23؍جولائی کی شب مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی شہر بھر میں اور بالخصوص ان کے حلقہ احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ چند روز سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا کہ جمعرات کی شب وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ، 24؍ جولائی کی صبح ٹھیک 10 بجے قدیم گنج، ناندیڑ میں واقع مسجد ’فتح جنگ خان نواب‘ میں ادا کی جائے گی، جس کے فوراً بعد متصل قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔مرحوم نہایت ملنسار، نیک طبع انسان تھے۔ ان کے سوگواران (پسماندگان) میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان؛ امان اللہ خان عرف اویس، حافظ عبدالحمید خان عرف فراز، اور مجیب اللہ خان عرف شیراز سمیت ایک دختر شامل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پسماندگان کوصبرجمیل دے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button