ناندیڑ کے قاضی صفدر الدین کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج سینئر ڈویژن کے عہدے پر ترقی

کنوٹ :(اکرم چوہان)18؍اگست: ناندیڑ کے متوطن قاضی صفدرالدین ولد قاضی سعید الدین کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج (سینئر ڈویژن) کے عہدے پر ترقی کی گئی ہے۔اس سے پہلے قاضی صفدر الدین نے جے ایم ایف سی امتحان میں مہاراشٹرا بھر میں 48 واں مقام حاصل کر ناندیڑ کا نام روشن کیا تھا،سال 2015 میں انھوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ (ایف سی) اور سول جج (جے ڈی) کی حیثیت سے چارج حاصل کیا تھا۔قاضی صفدر الدین نے مختلف عدالتوں میں اپنا کام انجام دیا جیسے پرتور ضلع جالنہ، ماڈھا ضلع سولاپور، پارولا ضلع جلگاؤں، یوران نیو ممبئی، پاتھری ضلع پربھنی ان جگہوں پر اپنی خدمات انجام دیں ۔واضح ہوکہ قاضی صفدر الدین کی ابتدائی تعلیم کنوٹ کے اُردو اسکول سے ہوئی جس سے اُردو سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبات کے لیے اُمید کی کرن بنی کہ اُردو سے تعلیم حاصل کر بھی اتنی بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔قاضی صفدر کی اس ترقی پر دوست،احباب ،رشتےداروں نے مُبارک باد پیش کی۔



