Uncategorized

حضراتِ حجاج کرام ان دعاؤں کو ضروریاد کرلیں-۲

مکہ اور مدینہ میں دُعائیں قبول ہونے کے تیس(۳۰) مقامات
مکہ معظمہ میں اکیس مقامات ایسے ہیں جن میں دُعائیں قبول ہونا کتب فقہ اور سلف سے ثابت ہے۔ اور مدینۃ المنورہ میں بھی بہت سے مقامات ایسے ہیں جن میں دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔ ان میں سے ۹مقامات احضر نے یہاں پر ذکر کردیئے ہیں ۔ ان مقامات میں دُعاؤں کا بہت زیادہ اہتمام رکھاجائے۔ اور وہ مقامات حسب ذیل ہیں۔
(۱) دورانِ طواف (۲) ملتزم پر (۳) میزابِ رحمت کے نیچے (۴)بیت اللہ کے اندر
(۵) ماءِ زمزم پیتے وقت (۶)مقام ابراہیم کے پاس (۷) صفا پہاڑی پر
(۸) مَروہ پہاڑی پر (۹) سعی کے دوران (۱۰)میدان عرفات میں
(۱۱) میدانِ مزدلفہ میں (۱۲) میدان منٰی میں (۱۳) رمی کے بعد جمرات کے پاس
(۱۴) بیت اللہ شریف کو دیکھتے وقت (۱۵) حطیم کے اندرَ(فتح القدیر۲/۵۰۸)
(۱۶) رُکن یمانی کے پاس (۱۷) غارثور میں (۱۸) غارِ حرا میں
(۱۹) جس جگہ پر دار ارقم تھا (۲۰) جس جگہ پر حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کا مکان تھا۔
(۲۱) مقام مدعیٰ میں ۔ یہ مسجد حرام سے جنت المعلّیٰ کی طرف جاتے ہوئے راستہ میں واقع ہے۔(غنیۃ المناسک ۶۵) (۲۲) مدینہ منورہ میں ریض الجنۃ میں (۲۳) اسطوانۂ عائشہ کے پاس
(۲۴) اسطوانۂ ابولبابہ کے پاس (۲۵) محراب نبویؐ میں (۲۶) صفَّہ میں
(۲۷) مسجد فتح میں (۲۸) مسجد قباء میں (۲۹) مسجد القبلتین میں(۳) مسجد اجابہ میں
ان مقامات میں اللہ تعالیٰ سے اہتمام کے ساتھ دنیا وآخرت کی مُرادیں مانگنی چاہئیں۔ اور غفلت سے کام نہ لینا چاہیے۔ اور ان میں سے اکثر مقامات کی مخصوص دعائیں اس کتاب میں نقل کردی گئی ہیں۔
سمندر کے اوپر سے گذرتے ہوئے ہوائی جہاز میں پڑھنے کی دُعاء
جب ہوائی جہاز پرواز کرجائے اور پرواز کے دوران جب سمندر کے اوپر سے گذرے تویہ دعا پڑھے۔
بِسْمِ اللَّهِ مَجْرٰهَا وَمُرْسٰهَا ۚ إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ oوَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالٰى عَمَّا يُشْرِكُونَ (حصن حصین ۱۷۴)
اللہ کے نام سے اس کا چلنا ہے، اور اللہ کے نام سے اس کا ٹھہرنا ہے، بیشک میر ا رب غفور و رحیم ہے۔ وہ لوگ خدا کی عظمت وقدر کو کما حقہ نہیں پہچانتے ۔ حالانکہ قیامت کے دن پوری روئے زمین اسی کی مٹھی میں ہوگی۔ اور تمام آسمان اس کے دست قدرت میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ اور اس کی ذات پاک وبرتر ہے ان کے شرک سے۔
دورانِ سفر پڑھتے رہنے کی دُعاء
اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هٰذَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَهُ،اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ،اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ، وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ۔
(مسلم شریف ۱/۴۳۴،حصن حصین /۱۷۳ ،مشکوۃ شریف ۱/۲۱۳)
اے اللہ! ہمارے اس سفر کو ہم پر آسان کردیجئے۔ اور اس کی درازی کو ہم پر سمیٹ دیجیے۔ اے اللہ آپ ہی سفر میں ہمارے رفیق ہیں۔ اور آپ ہی ہمارے اہل وعیال کی دیکھ بھال کرنے والے ہیں۔ اے اللہ میں آپ کے دربار میں سفر کی مشقت سے پناہ چاہتا ہوں اور پناہ چاہتا ہوں بُری حالت دیکھنے سے، اور واپس آکر گھر میں بچوں اور مال میں بُری حالت دیکھنے سے۔
(ماخوذ از کتاب انوارمناسک، تصنیف :حضرت مفتی شبیر احمد صاحب قاسمی)
جاری ہے۔۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button