ناندیڑ
ماہور:آبشارمیں ڈوبنے سے کنوٹ کے مُسلم نوجوان کی موت

کنوٹ: (اکرم چوہان)3؍فروری:کنوٹ سے متصل گوکندا کے رہنے والے 32 سالہ مُسلم نوجوان کی ماہور میں واقع شیخ فرید بابا درگاہ کے قریب واقع آبشار میںڈوبنے سے موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق موضع گوکُندا میں رہنے والے شیخ اِرشاد شیخ شفیع آج ماہور میں واقع شیخ فرید بابادرگاہ گئے تھے وہ پینے کا پانی لانے کے لیے جانے پر پیر پھسل نے کی وجہ سے آبشار میں گر پڑے اور ڈوبنے سے جائے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔اس حادثے سے کنوٹ شہر و اطراف میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔



