تازہ ترینناندیڑ

ناندیڑ : کیولہ کے تالاب میں ناندیڑ کے دو کمسن لڑکے ڈوب کر فوت

ناندیڑ :(شیخ شفیق)19؍ستمبر:ناندیڑ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں فوٹو شوٹ کے دوران دو کمسن لڑکے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ جمعرات کی شام لوہا تعلقہ کے کیولہ اسٹوریج تالاب میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ناندیڑ کے چند نوجوان سیر وتفریح کیلئے قندہار گئے تھےواپسی کے دوران ان نوجوانوں نے لوہاکے کیولہ دیہات میں واقع آبشار جانے کافیصلہ کیااور یہ گروپ یہاں پہنچااور تصویر کشی اور نہانے کے دوران پاؤں پھسلنے سے نئے ناندیڑ کے بلی رام پور کے رہائشی شیخ بابر شیخ جعفر (عمر 15) اور قدیم شہر ناندیڑ کے عمر کالونی، دیگلور ناکہ کے رہائشی محمد ریحان محمد یوسف (عمر 15) دونوں لڑکے تالاب میں ڈوب گئے۔ یہ حادثہ تقریباً شام پانچ تا چھ بجے پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی سون کھیڑ پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور جیون رکشک ٹیم کی مدد سے دونوں کمسنوں کی لاشیں تالاب سے نکالی گئیں۔ اس افسوسناک واقعہ کی باقاعدہ رپورٹ سون کھیڑ تھانے میں درج کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button