Uncategorized
ناندیڑ :ملنگ شاہ بابا کا انتقال
ناندیڑ (نمائندہ): قدوائی نگرعیدگاہ روڈ کے ساکن معروف شخصیت ملنگ شاہ بابا کا انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ و ان اللہ راجعون۔ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور عقیدت مندوں و چاہنے والوں میں افسردگی چھا گئی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر عیدگاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی، بعد ازاں انہیں وہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔



