ناندیڑ:معروف نوجوان قائد عامر لالہ این سی پی (اجیت پوار گروپ) کے تنظیمی سیکریٹری نامزد

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز): شہر کے معروف اسپورٹس مین اور متحرک نوجوان قائد عامر خان (لالہ) کی مسلسل سماجی و ملی خدمات کے اعتراف میں، انہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) ناندیڑ کے’’تنظیمی سیکریٹری‘‘ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ اس اہم تقرری کا اعلان این سی پی ناندیڑ ضلع(شہر) صدرمسٹر اوم پرکاش پوکرنا نے کیا۔پارٹی کے نائب صدر جناب صابر چاؤش کی موجودگی میں، ضلع صدر مسٹراوم پرکاش پوکرنا نے عامر لالہ کو باضابطہ تقرری نامہ تفویض کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ عامر لالہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کی پالیسیوں، نظریات اور قومی صدر اجیت دادا پوار کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔قیادت نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عامر لالہ کی شمولیت سے پارٹی کو نچلی سطح پر مزید استحکام حاصل ہوگا اور وہ تنظیم کی فعالیت میں موثر ثابت ہوں گے۔ آخر میں ضلع صدر اور نائب صدر نے عامر لالہ کو ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔



