تازہ ترینمہاراشٹر

مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کا اعلان، 15 جنوری 2026 کو ووٹنگ، 16 جنوری کو نتائج

ممبئی:(ایجنسیز)15؍ڈسمبر:ریاستی سیاست کا سب سے زیادہ زیرِ بحث موضوع بننے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کا آج باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست الیکشن کمیشن کے مطابق مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات ایک ہی مرحلے میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان انتخابات کے لیے 15 جنوری 2026 کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 16 جنوری 2026 کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی۔ یہ اعلان ریاست کے چیف الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے نے کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نامزدگی فارم آف لائن طریقے سے قبول کیے جائیں گے۔ سیاسی جماعتوں کی درخواست کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 برسوں سے یہ میونسپل کارپوریشن انتخابات مختلف وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار تھے، تاہم آج بالآخر انتخابی پروگرام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے پہلے ہی اطلاع ملی تھی کہ تمام 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور 50 فیصد ریزرویشن کی حد کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔ انتخابی پروگرام اس طرح ہوگا:نامزدگی فارم داخل کرنے کی مدت: 23 تا 30 دسمبر 2025درخواستوں کی جانچ: 31 دسمبر 2025امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ: 2 جنوری 2026انتخابی نشان الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست: 3 جنوری 2026ووٹنگ: 15 جنوری 2026ووٹوں کی گنتی: 16 جنوری 202650 فیصد ریزرویشن سے متعلق وضاحتدریں اثنا، ناگپور اور چندرپور وہ دو میونسپل کارپوریشنیں ہیں جہاں 50 فیصد ریزرویشن کی حد سے تجاوز ہوا ہے۔ اس تعلق سے یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ پہلے ریزرویشن کو 50 فیصد کے دائرے میں لا کر ازسرِ نو حلقہ بندی کی جائے گی، اس کے بعد ہی انتخابات ہوں گے۔ تاہم الیکشن کمیشن کے ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔کمیشن کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ جہاں 50 فیصد ریزرویشن کی حد سے تجاوز ہوا ہو وہاں انتخابات نہ کروائے جائیں، اسی بنیاد پر یہ انتخابی پروگرام جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button