تازہ ترینناندیڑ

تلنگانہ میں خوفناک سڑک حادثہ:ناندیڑ کے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز بیورو)21؍جولائی:تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں منگل کیصبح چاربجے کے قریب قومی شاہراہ این ایچ-161 پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ناندیڑ کے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ اس افسوسناک واقعہ سے ناندیڑ شہر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ناندیڑ کی باغبان کالونی، مسجد قباء کی گلی سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان بذریعہ کار حیدرآباد جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ راستے میں سنگاریڈی کے بچوپلی علاقے کے قریب اچانک ایک دو پہیہ گاڑی کار کے سامنے آ گئی۔ اسے بچانے کی کوشش میں ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی، جس کے نتیجے میں کار بے قابو ہو کر کئی بار الٹ گئی، سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دوسری جانب جا گری۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار مولانا محمد ندیم، ان کی والدہ شمیمہ بیگم اور چار سالہ بیٹی انابیہ تسکین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ مولانا محمد ندیم کے چھوٹے بھائی نوید شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کار میں سوار دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے بعد حیدرآباد پہنچنے والے اپنے رشتہ داروں کو لینے یہ خاندان جا رہا تھا کہ راستے میں یہ دردناک حادثہ پیش آ گیا۔مرحومہ شمیمہ بیگم، جناب ایوب بھائی (آندھرا-مہاراشٹر فروٹ کمپنی) کی بھابی تھیں، جبکہ مرحوم مولانا محمد ندیم ان کے بھتیجے اور کمسن انابیہ تسکین ان کی پوتری تھیں۔اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم کی کارروائی جاری تھی اور امیدہے کہ رات تک تینوں مرحومین کوناندیڑ لایاجائیگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button