تازہ ترینمہاراشٹر

10ویں جماعت (SSC) کے نتائج کا اعلان جمعہ 8 مئی کو

ممبئی: 7مئی:مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے فروری-مارچ 2026 میں منعقدہ دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے امتحانات کے نتائج جمعہ 8 مئی 2026 کو دوپہر 1 بجے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔بورڈ کے مطابق پونے، ناگپور، چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کوکن ڈویژن کے طلبہ اپنے نتائج مقررہ ویب سائٹس پر دیکھ سکیں گے۔نتائج درج ذیل ویب سائٹس پر دستیاب ہوں گے:
https://results.digilocker.gov.in
https://mahahsscboard.in
https://sscresult.mkcl.org
https://results.targetpublications.org
https://results.navneet.com
https://www.tv9marathi.com
https://education.indianexpress.com/boards-exam/maharashtra-ssc-10-results
طلبہ اپنے مضمون وار نمبر آن لائن دیکھ اور اس کی پرنٹ کاپی حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح ڈیجی لاکر ایپ پر بھی ڈیجیٹل مارک شیٹ محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسکول لاگ اِن کے ذریعے متعلقہ اسکولوں کو اپنے ادارے کا مجموعی نتیجہ بھی مہیا کیا جائے گا۔ بورڈ نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ نتائج کے لیے صرف مستند ویب سائٹس کا استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!