مہاراشٹر

مہاراشٹر حکومت نے مسلمانوں کے لیے 5 فیصد ریزرویشن منسوخ کر دیا

ممبئی:18؍فروری:مہاراشٹر حکومت نے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلم برادری کے لیے دی گئی 5 فیصد ریزرویشن کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک سرکاری قرارداد (جی آر) جاری کی گئی۔ حکومت کے مطابق اس سے قبل جاری کیا گیا آرڈیننس اپنی مدت پوری کر چکا تھا، جبکہ عدالت نے اس فیصلے پر عبوری روک بھی لگا دی تھی۔واضح رہے کہ سابقہ کانگریس-این سی پی حکومت نے مراٹھا برادری کو 16 فیصد اور مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ تاہم نئے جی آر کے مطابق سماجی و تعلیمی طور پر پسماندہ مسلم طبقے کو اسپیشل بیک ورڈ کیٹیگری (A) کے تحت دی گئی 5 فیصد ریزرویشن سے متعلق تمام سابقہ فیصلے اور آرڈیننس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں جاری کیے گئے تمام سابقہ فیصلے اور سرکلرز واپس لے لیے گئے ہیں، اور اب مسلمانوں کو اسپیشل بیک ورڈ کیٹیگری کے تحت ذات (کاسٹ) اور نان کریمی لیئر سرٹیفکیٹس جاری کرنا بھی بند کر دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد ریاست میں ریزرویشن کے معاملے پر سیاسی اور سماجی سطح پر نئی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button