ناندیڑضلع میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)25؍ڈسمبر: ضلع ناندیڑ کے مدکھیڑ تعلقہ کے تحت آنے والے گاؤں جولا مرار میں جمعرات کے دن ایک انتہائی افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق،جمعرات کی صبح ناندیڑ کے قریب مگٹ ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں دو نوجوانوں، امیش رمیش لکھے اور بجرنگ رمیش لکھے کی لاشیں ریلوے ٹریک پر پائی گئیں۔ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں بھائیوں نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی جان دی ہے۔جب پولیس ان کی شناخت کے بعد اطلاع دینے ان کے گھر پہنچی تو وہاں کا منظر اور بھی زیادہ خوفناک تھا۔ گھر کے اندر ان دونوں نوجوانوں کے والد رمیش ہونا جی لکھے اور والدہ رادھا بائی کی لاشیں پھندے سے لٹکی ہوئی ملیں۔مہلوک امیش لکھے منسے کے تعلقہ نائب صدر تھے اور سماجی حلقوں میں جانا پہچانا نام تھے۔ ایک ہی وقت میں گھر کے چاروں افراد کی موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ فی الحال ناندیڑ پولیس اس پراسرار واقعے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آخر اس اجتماعی خودکشی یا حادثے کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے۔https://youtu.be/JQKjZcbReuw



