حضراتِ حجاج کرام ان دعاؤں کو ضروریاد کرلیں

سفرحج کی مقبول اور منقول دُعائیں
اُدْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ۚ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ الاٰۃ (سورۃ الاعراف ۵۵)
پکارو تم اپنے رب کو گِڑ گِڑاکر اور چپکے چپکے، بیشک وہ بے اعتدالی کرکے حد سے تجاوز کرجانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا عَلیٰ حِبِیْبکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
اَللّٰهُ اَكْبَرُ كَبِيْرًا، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيْرًا، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّاَصِيْلًا
دُعاؤںکی قبولیت کی اہم ہدایات
حجاج کرام اور عمرہ کرنےوالوں کی دُعائیں عنداللہ زیادہ قبول ہوتی ہٰں۔ حدیث میں آیا ہے کہ حاجیوں کی مغفرت کی جاتی ہے، اور ان لوگوں کی بھی مغفرت کی جاتی ہے جن کیلئے حجاج کرام مغفرت کی دعاء کرتے ہیں۔(مجمع الزوائد ۳/۳۱۱)
اگر عربی الفاظ کی منقول دعائیں زبانی یاد نہ ہوں تو مخصوص مقامات میں کتاب دیکھ کربھی پڑھی جاسکتی ہیں۔
اگرعربی الفاظ کی منقول دعائیں زبانی یاد یکھ کر پڑھنا بھی دشوار ہوتو اپنی مادری زبان میں اپنی دلی مرادیں مانگی جائیں۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا عَلیٰ حِبِیْبکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
سفر شروع کرنے کی دُعاء
جو شخص سفر کے لئے گھر سے روانہ ہوتے وقت یہ دُعاء پڑھیگا ، شیطان اور دشمنوں سے محفوظ رہے گا اور ہر مشکل آسان ہوجائے گی۔(ترمذی ۲/۱۸۱)
بِسْمِ اللّٰهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ (ترمذی۲/۱۸۱)
اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصُوْلُ وَبِكَ أَحُوْلُ وَبِكَ أَسِيْرُ (حصن حصین مترجم ۱۷۰)
اللہ کے نام سے سفر شروع کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہی پرتوکل کرتاہوں، معصیت سے حفاظت اور اطاعت پر قدرت اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ اے اللہ آپ ہی کی مدد سے حوصلہ اور ہمت کرکے پہنچنے کا ارادہ کرتاہوں۔ آپ ہی کی مدد سے معصیت سے بچتاہوں، آپ ہی کی مدد سے سفر میں چلتاہوں۔
ہوائی جہاز یادیگر سواری پر سوار ہونے کی دعاء
جب جہاز کی سیڑھیوں پرچڑھنے لگے، یاہوائی جہاز یاگاڑی یا کسی اور سواری پر سوار ہونے لگے تو بسم اللہ پڑھکر یہ دعا پڑھے۔
سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَاِنَّا اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ (مسلم شریف ۱/۴۳۴، ترمذی شریف ۲/۱۸۳)
اللہ کی ذات پاک ہے جس نے اس کو ہمارے اختیار میں دیاہے۔ اور ہم اس کو اپنے قابو میں کرنے کے اہل نہیں تھے۔ اور ہم صرف اپنے رب کےپاس لوٹنے والے ہیں۔
کسی منزل پراُترنے کی دُعاء
جب دوران سفر کسی جگہ ٹھہرناچاہے تو یہ دُعاء پڑھ کر ٹھہر جائے
رَبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ (الخرب الاعظم ۹)
اے میرے رب مجھےبرکت کے ساتھ یہاں اُتار۔ اور آپ بہترین اُتارنے والے ہیں۔
(ماخوذ از کتاب انوارمناسک،تصنیف حضرت مفتی شبیر احمدقاسمی )۔۔۔جاری ہے ان شاء اللہ



