ناندیڑ:سید مسعودعلی کاانتقال

ناندیڑ:30؍ جولائی:یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارے ایس ایس اکیڈمی کے ڈائریکٹر سید مسعود علی بن سید عباس علی کا انتقال ہو گیاہے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔ آج بروزجمعرات30؍جولائی کوبعدنمازِ ظہر کربلا قبرستان، ناندیڑ میں مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئے گی۔مرحوم، سجاد سر کے والد اور اعجاز سر کے بڑے بھائی تھے، جبکہ مولانا محمد سلیم اشاعتی اور عدنان احمد (اے این الیکٹرانکس) کے سسر تھے۔مرحوم کے انتقال پر مختلف تعلیمی، سماجی اور عوامی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی کامل بخشش عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔



