ناندیڑ
ناندیڑ :مؤظّف معلّمہ ساجدہ بیگم صاحبہ کا انتقال پُر ملال

ناندیڑ:16؍اگست:نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 16 اگست 2026 بروز اتوار بوقت دوپہر 12بجے ناندیڑ کے اصلاح العمل اسکول کی مؤظّف معلّمہ ساجدہ بیگم صاحبہ زوجہ ڈاکٹر عبدالباقی گلبرگوئی صاحب (مرحوم) ساکن محلہ ہتائی، ناندیڑ کا بقضائے الہی انتقال ہوچکا ہے۔ (انا لله وانا اليه راجعون)۔ مرحومہ، محمد ارشاد (ایکسرے ٹیکنیشن) اور مرحوم محمد الطاف کی والدہ محترمہ اور حکیم محمد انیس احمد و حکیم رئیس احمد کی چاچی تھیں۔ الله تعالیٰ، مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔ ان شاء الله! مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات (9:30) ساڑھے نو بجے بمقام گنج شہیداں کربلا، محلّہ ہتائی، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔



