ناندیڑ ضلع ایس پی ابیناش کمار کا تبادلہ، نیلبھ روہن نئے ایس پی

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز بیورو)23؍جون:ریاستی حکومت کے محکمۂ داخلہ نے 23 جون کو جاری کردہ احکامات کے مطابق ناندیڑ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پونے شہر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ ان کی جگہ ہِنگولی کے نیلبھ روہن کو ناندیڑ ضلع کا نیا پولیس سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔اپنے دورِ تعیناتی کے دوران ابیناش کمار نے ناندیڑ ضلع میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مختلف خصوصی مہمات اور مؤثر کارروائیاں انجام دیں۔ ان کی قیادت میں پولیس نے متعدد اہم مقدمات کو حل کیا اور قانون و نظم کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے نمایاں اقدامات کیے۔نئے پولیس سپرنٹنڈنٹ نلبھ روہن کی تقرری کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بھی ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے خلاف سخت کارروائیوں کے سلسلے کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔



