ناندیڑ
ناندیڑ:قاضی انظرسرکاانتقال

ناندیڑ:(حیدرعلی)12؍اکتوبر:انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے استاذ،استاذ زادے،نہایت مخلص اور متدین، اسکول ٹیچرقاضی محب الدین انظرسر (sir) ابن مولانا مجیب الدین صاحب قاسمی حمایت نگر کاآج بروز اتوار اچانک عارضہ قلب کی وجہ سے انتقال ہوچکا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون، میت ناندیڑ سے حمایت نگر لائی جارہی ہے ،نماز جنازہ بعد مغرب مدینہ مسجد حمایت نگر میں ہوسکتی ہے۔حتمی وقت کا اعلان عنقریب کیا جائیگا۔مرحوم پہلے حمایت نگراوراردھاپور میں تدریسی خدمات انجام دے چکے تھے اور اس وقت ناندیڑکے ضلع پریشد اسکول اتوارہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ،ایک فرزند اور تین دخترشامل ہیں۔اللہ جنت میں اعلی مقام عطا فرمائےاورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



