Uncategorized

ناندیڑ میں گھریلو گیس کی کالابازاری بے نقاب؛ 10 سلنڈر ضبط

ناندیڑ: 17 مارچ:گھریلو اور تجارتی گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرکے انہیں اونچے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ محکمہ سپلائی (پروٹھا وبھاگ) نے سری نگر علاقے میں چھاپہ مار کر 10 خالی گیس سلنڈر ضبط کیے ہیں اور متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہنومان مندر روڈ، سری نگر علاقے کے رہائشی مقصود احمد اپنے گھر میں گھریلو اور تجارتی گیس سلنڈروں کا غیر قانونی ذخیرہ کرکے انہیں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ اس شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے، ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کی رہنمائی اور ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر ڈاکٹر جگدیش باردیواڑ و تحصیلدار سنجے وارکڈ کی قیادت میں ایک ٹیم نے 12 مارچ 2026 کو مذکورہ مقام پر اچانک چھاپہ مارا۔تلاشی کے دوران ٹیم کو کل 10 خالی گیس سلنڈر ملے۔ ان میں گھریلو استعمال کے 7 سلنڈر (ایچ پی-3، بھارت گیس-2، انڈین-2) اور تجارتی استعمال کے 3 سلنڈر (ایچ پی کمپنی کے) شامل ہیں۔ اس طرح کل 10 خالی سلنڈروں کو پنچوں کی موجودگی میں ضبط کیا گیا۔اس معاملے میں ضروری اشیاء ایکٹ (Essential Commodities Act)، 1955 کی دفعہ 3 اور 7 نیز مائع پیٹرولیم گیس آرڈر، 2000 کی دفعات کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر انسپیکشن آفیسر رویندر راٹھوڑ نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ جس کی بنیاد پر متعلقہ ملزم کے خلاف ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس کارروائی میں انسپیکشن آفیسر رویندر راٹھوڑ، منجابھاؤ لوکرے، بالا پرساد ولاکٹی، وید نیشور گھاوٹ (ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر دفتر) کے علاوہ نودیپ جادھو اور وشوناتھ شندے نے خصوصی کردار ادا کیا۔انتظامیہ کی اپیل:ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر ڈاکٹر جگدیش باردیواڑ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو گیس کا تجارتی استعمال یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرکے عام لوگوں کو لوٹنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button