پربھنی
نماز فجر میں حافظ معاذ احمد خان، جنتور نے ایک سال میں قرآن کریم مکمل کیا

پربھنی: (سید یوسف) 11 اکتوبر 2025 :مسجد سلیمانی گلشن کالونی ،جنتور ضلع پربھنی میں حافظ انیس احمد خان اشاعتی (حجاب برقعہ ہاؤس) کے فرزند حافظ معاذ احمد خان محمدی نے مسلسل ایک سال کے عرصہ میں نماز فجر کی قرات میں قرآن کریم کی تکمیل کی- بتایا جا رہا ہے کہ اس طرح کا انوکھا اقدام مرہٹواڑہ میں پہلی ہی مرتبہ نماز فجر میں قرآن پاک کی تکمیلی عمل میں آئی ہے جس کی خوب سراہنا کی جا رہی ہے – عیاں رہے کہ ایک سال قبل حضرت مولانا عبدالجلیل ملّی،جنتور ضلع پربھنی (نائب صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ) کی ہدایت پر اپنے والد محترم حافظ انیس احمد خان اشاعتی کی نگرانی میں با ضابطہ حافظ معاذ احمد خان نے فجر کی نماز میں قرآن کریم کی ترتیب وار تلاوت کا آغاز کیا تھا – بعد ازاں آج 10،اکتوبر 2025 بروز جمعہ کے روز نماز فجر میں قرآن کریم کی تکمیل ہوچکی ہے۔