ناندیڑ

ناندیڑ میں SIR سے متعلق عوامی بیداری کیلئےمجلس کی جانب سےپیر29؍جون کو اہم اجلاس

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)28؍جون: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) ناندیڑ کی جانب سے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے تعلق سے عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سےایک اہم اجلاس 29 جون 2026، بروز پیر، شام 7:30 بجے فیمس فنکشن ہال، ناندیڑ میں منعقدکیاجارہاہے۔اجلاس میں SIR سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی جاے گی اور درپیش مسائل و خدشات پر روشنی ڈالی جا ئے گی۔اجلاس کی صدارت حضرت مولانا مفتی ایوب قاسمی صاحب کریں گے۔اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ جج جناب یونس پٹیل صاحب بطور خصوصی مہمان شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹ طہور خان صاحب، ڈاکٹر اویس عباسی صاحب، ایڈوکیٹ قاضی مبشر صاحب (بانی کورٹ ورک آباد) اور عابد خان پٹھان صاحب (امیر خادمین امت) بھی خطاب کریں گے۔اجلاس میں سیاسی و سماجی شخصیات میں مسعود احمد خان صاحب (اپوزیشن لیڈر، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن)، سید مجیب صاحب(گٹ نیتا) اور شمیم عبداللہ صاحب (سابق ڈپٹی میئر) بھی موجود رہیں گے۔فیروزخان لالہ، سید معین اور مجلس کے تمام کارپوریٹرز نے تمام شہریوں، خصوصاً نوجوانوں اور سماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں اور SIR سے متعلق درست معلومات حاصل کرکے عوامی بیداری کی اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ اجلاس کے تمام شرکاء کے لیے طعام کا بھی انتظام رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button