ناندیڑ

مسجدقباء ناندیڑ میں آج خصوصی اصلاحی و تربیتی مجلس

ناندیڑ:(نامہ نگار)8؍اگستـ مسجدِ قباء، باغبان کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں آج بعد نمازِ مغرب ایک خصوصی اصلاحی و تربیتی مجلس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس سے عالمِ دین، مصلح و مربی حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی خطاب فرمائیں گے۔حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی، خلیفۂ و مجازِ محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ آپ کے اصلاحی و تربیتی بیانات سے عوام و خواص بڑی تعداد میں استفادہ کرتے ہیں۔اس خصوصی مجلس میں اصلاحِ اعمال، تزکیۂ نفس، اللہ تعالیٰ سے تعلق، ذکر و فکر اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے اہم اور فکر انگیز گفتگو ہوگی۔مستورات کے لیے بھی باپردہ سماعت کا نظم:خواتین کے لیے بھی مسجد کے پڑوس میں باپردہ سماعت کا خصوصی نظم رکھا گیا ہے، تاکہ مستورات بھی اس اصلاحی و تربیتی مجلس سے استفادہ کرسکیں۔نمازِ عشاء کا خصوصی اہتمام:آج کی حد تک مسجدِ قباء میں نمازِ عشاء، ان شاء اللہ، مجلس کے اختتام پر ادا کی جائے گی۔شہر ناندیڑ کے حفاظ و علماء کرام نے اہلِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت مجلس میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کریں، خود بھی استفادہ کریں اور اپنے اہلِ خانہ و احباب کو بھی شرکت کی ترغیب دیں۔مقام: مسجدِ قباء، باغبان کالونی، دیگلور ناکہ، ناندیڑ۔وقت: آج، بعد نمازِ مغرب۔خطاب: حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button