پربھنی

جنتور تعلقہ کے کوک گاؤں میں شدید اسہال کی بیماری کا پھیلاؤ – صورتحال مکمل طور پر قابو میں

پربھنی: (سید یوسف): جنتور تعلقہ کے کوک گاؤں میں شدید اسہال کی بیماری سامنے آئی ہے اور ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔مذکورہ معاملہ میں، گاؤں کی سطح کی او پی ڈی میں کل 139 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 77 مریضوں کو دیہی ہسپتال بوری میں شریک کروایا گیا۔جن میں سے 66 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور 11 مریضوں کو مزید علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔ ریفر کیے گئے مریضوں میں سے 2 سنگین مریض ضلع سرکاری اسپتال پربھنی میں داخل کیے گئے ہیں اور ان کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جاتی ہے۔اس وباء کی بنیادی وجہ پینے کے پانی کا آلودہ ہونا پایا گیا ہے۔ محکمہ صحت عامہ نے پانی کے 5 نمونے، 5 اسٹول کے نمونے اور ٹی سی ایل پاؤڈر کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے ہیں۔ معاملہ سول اسپتال پربھنی میں زیر علاج ہے۔ محکمہ صحت گاؤں اور اس کے گردونواح میں کلورینیشن، صفائی ستھرائی اور آگاہی مہم چلا رہا ہے۔عزت مآب وزیر مملکتی صحت اور وزیر سرپرست محترمہ میگھناتائی ساکورے بورڈیکر نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور تمام طبی افسران اور صحت کے اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر سنجے سنگھ چوہان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ،”پوری صورتحال قابو میں ہے، انتظامیہ تمام پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، صاف پانی کا استعمال، صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور گرام پنچایت کے درمیان تال میل میں تمام ضروری احتیاطی اور علاج کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button