ناندیڑ ضلع میں 13 ستمبر کیلئےاورنج الرٹ جاری

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز) 12 ستمبر:ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر ممبئی کی جانب سے 12 ستمبر 2025 کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع میں 13 ستمبر 2025 کو ایک روزہ اورنج (Orange) الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 12، 14، 15 اور 16 ستمبر کو یلو (Yellow) الرٹ نافذ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 ستمبر کو ضلع کے کچھ حصوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بجلی چمکنے، بادل گرجنے اور موسلا دھار سے زوردار بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح 12 ستمبر کو بھی کہیں کہیں تیز ہوائیں (30 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) چلنے اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ 14، 15 اور 16 ستمبر کے دوران ضلع میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے درمیان ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔ضلع انتظامیہ نے عوام اور تمام متعلقہ محکموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قدرتی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ممکنہ ناگہانی واقعہ سے بچاؤ کے لئے تیار رہیں۔



