ناندیڑ

محمد توصیف الاسلام انصاری کا انتقال

ناندیڑ:6اکتوبر(راست) محمد توصیف الاسلام انصاری عرف بابو بھائی (ٹائپ ریٹر میکانک ) بعمر 70 سال ، اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ پسماندگان میں اہلیہ، ایک لڑکی اور دو لڑکے ،ایک بھائی ،دو بہنیں ہیں۔ نماز جنازہ و تدفین کربلا میں ادا کی جائے گی۔ جلوس جنازہ منگل کی  صبح 9بجے مرحوم کے مکان واقع بلال نگر رزاق کالونی سے نکلے گا ۔ نماز جنازہ کربلا قبرستان میں 10 بجے ادا کی جائے گی ۔واضح رہے کہ مرحوم سینئرصحافی محمد قمر الاسلام (خالد یونس انصاری )کے بڑے بھائی تھے۔ ادارہ روزنامہ تہلکہ ٹائمز انصاری خاندان کا شریک غم ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاء گوہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button