ناندیڑ

نفسیاتی و دماغی امراض کے لیےاتوار9نومبرکو مفت معائنہ کیمپ

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)8؍نومبر:ناندیڑ نیورو سائیکائٹری کلینک کی جانب سے شہر کے عوام کے لیے ایک روزہ مفت طبی معائنہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ میں معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ثاقب حمید جاویدانور جاگیردار (ایم بی بی ایس، ایم ڈی سائیکائٹری) مریضوں کا معائنہ کریں گے۔کیمپ اتوار، 9 نومبر 2025 کو صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجےبمقام: ڈاکٹر فاروق گھانچی، یونیورسل ہاسپٹل، ٹیپو سلطان روڈ، ناندیڑپرمنعقد ہوگا۔منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نفسیاتی یا ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رابطہ کے لیے نمبر 9370213144 جاری کیا گیا ہے۔کیمپ میں درج ذیل امراض و مسائل کا علاج و مشورہ دیا جائے گا:مسلسل ذہنی دباؤ، بے چینی، خوف، ڈپریشن، نیند کی خرابی، منفی خیالات، وہم، بار بار ایک ہی سوچ کا آنا، ذہنی تھکن، بھولنے کی بیماری، جسم میں بلاوجہ درد، دل کی گھبراہٹ، منشیات کی عادت، بچوں میں ذہنی و تعلیمی کمزوری، ضد، چڑچڑاپن، غصہ، آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی، شادی شدہ زندگی کے مسائل، گھریلو تناؤ، اور دیگر نفسیاتی مسائل۔منتظمین کے مطابق اس کیمپ کا مقصد عوام میں ذہنی صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنا اور مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button