ناندیڑ

ناندیڑ دیہی پولیس کی مٹکہ اور جوئے کے اڈوں پر بڑی کارروائی؛ 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج، 6 لاکھ روپے کا مال ضبط

ناندیڑ: (تہلکہ نیوز بیورو)29؍جولائی:ناندیڑ میں غیر قانونی جوا اور مٹکا کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت ناندیڑ دیہی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 21 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کے مطابق دونوں کارروائیوں میں نقد رقم، موبائل فونز، جوا/مٹکا سے متعلق پرچیاں اور دیگر سامان ملا کر کل 6,00,200 روپے مالیت کا مُدّہ مال ضبط کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایس پی ناندیڑ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایات پر کی گئیں۔
پہلی کارروائی: حبیبیہ کالونی، قدوائی نگر چوک (ناندیڑ)
پولیس کے مطابق 28 جولائی 2026 کو خفیہ اطلاع پر ناندیڑ دیہی پولیس نے حبیبیہ کالونی، قدوائی نگر چوک کے علاقے میں چھاپہ مار کر “کلیان مٹکا” اور مبینہ طور پر “بطخ چھاپ” پرچیوں کے ذریعے جوا کھیلنے والوں کو پکڑا۔ اس کارروائی میں 16 ملزمان
واجد خان رمضان خان(ساکن عمرکالونی، ناندیڑ)، ساجد شاہ محبوب شاہ (ساکن دیگلورناکہ ناندیڑ)، محمدسولیکار محمدیونس(ساکن مومن پورہ،ناندیڑ)، پیرصاحب ستار شیخ (ساکن اُمرا تعلقہ لوہا)، شیخ حبیب شیخ شیرا (ساکن قدوائی نگر،ناندیڑ)، سید موسیٰ سید اسحاق (ساکن رحمت نگر،ناندیڑ)، مقصود خان اسحاق خان (ساکن خسرو نگر،ناندیڑ)ِ شیخ مجیب شیخ خواجہ (ساکن گاڑی پورہ،ناندیڑ)، شیخ انس شیخ امین (ساکن اقبال نگر،ناندیڑ)، ناصرخان شمشیرخان پٹھان (ساکن محبوب نگر،نوری چوک،ناندیڑ)، شیخ شکیل شیخ اسماعیل (ساکن مدینہ نگر،ناندیڑ)، شیخ شبیر شیخ پاشاہ (ساکن پاکیزہ نگر،ناندیڑ)، محسن خان رحیم خان ساکن ناندیڑ، ابو عرف ضمیر ساکن ناندیڑ، شادُل عرف چھلٹا (ساکن ناندیڑ)، مجاہد سیٹھ ساکن ناندیڑ  کے خلاف کیس درج کیا گیا اور تقریباً 72,000 روپے مالیت کا سامان (نقد رقم، 9 موبائل فونز اور دیگر مواد) ضبط کیا گیا۔
دوسری کارروائی: دِکشت نگر، بلیرام پور (تعلقہ ناندیڑ)
اسی دن رات تقریباً 11:25 بجے دِکشت نگر، بلیرام پور کے قریب پانی کی ٹینکی کے پاس کھلے مقام پر “تیرٹ” نامی جوا کھیلنے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق یہاں سے 5 ملزمان تشار وشومبھر گج بھارے (ساکن دھنےگاؤں)، چندر پیراجی گاڑے ساکن بلی رام پور، امول مدھوکر آٹھولے ساکن نیا کوٹھا، شیواجی گیانوبا داسرواڑ ساکن بلی رام پور، راہل ہری ہرراؤ گاؤلے ساکن دھنے گاؤں کو پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران 4,200 روپے نقد، 5 موبائل فونز اور 3 دو پہیہ گاڑیاں (Honda Shine، Passion Pro، Bullet) سمیت کل 5,28,200 روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں کارروائیوں میں ناندیڑ دیہی پولیس تھانے میں جرم نمبر 920/2026 اور 919/2026 کے تحت مہاراشٹر جوا پابندی قانون (Section 12(a)) میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی جوا، مٹکا یا ایسے دیگر غیر قانونی دھندوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس تھانے یا پولیس کنٹرول روم کو دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!