ناندیڑ

ناندیڑ:ابراہیم خان عرف ببلو لائن مین کا انتقال

ناندیڑ:20؍اگست:نہایت رنج و الم کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ چوپالہ، سدھناتھ پوری کے معروف ریڈیو مشین مصطفیٰ خان کے بڑے فرزند ابراہیم خان عرف ببلو لائن مین دورانِ علاج اسپتال میں انتقال فرما گئے۔إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون ،مرحوم نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اپنے حلقۂ احباب میں مقبول شخصیت تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی عزیز و اقارب، دوست احباب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم، پریس فوٹوگرافر منور خان کے حقیقی بھائی تھے۔ ان کے انتقال سے اہلِ خانہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کربلا قبرستان میں عمل میں آئے گی، تاہم نمازِ جنازہ کا وقت ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ وقت مقرر ہونے کے بعد اطلاع دی جائے گی۔اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے منور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button