ناندیڑ

ناندیڑ:مدینۃ العلوم ہائی اسکول کے سابق سپروائزر مہدی دائمی کا انتقال

ناندیڑ: 25 اگست: مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ کے سابق سپروائزر جناب مہدی دائمی صاحب کا آج بروز منگل انتقال ہوگیا۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔معلومات کے مطابق مرحوم عصر کی نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے مسجد روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں طبیعت ناساز ہونے پر گھر واپس آگئے۔ کچھ ہی دیر بعد ان کی روح مالکِ حقیقی سے جا ملی۔مرحوم کا جسدِ خاکی چونابھٹی روڈ، خسرونگر میں مسجد عارفین سے متصل مکان میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے۔ آج بعد نمازِ عشاء مرحوم کو ان کے آبائی وطن اُدگیر لے جایا جائے گا، جہاں کل بروز بدھ، 26 اگست کو ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button