تازہ ترینناندیڑ

آج رات میں وشنوپوری ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھ سکتا ہے، ندی کنارے کے عوام کو الرٹ کیاگیا

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز) 30 ستمبر: جائیکواڑی ڈیم سے 3 لاکھ 6 ہزار کیوسیک پانی چھوڑے جانے کے بعد وشنوپوری پروجیکٹ میں 30 ستمبر کی رات سے یکم اکتوبر کی صبح6بجے تک 3 لاکھ 25 ہزار تا 3 لاکھ 50 ہزار کیوسیک اخراج متوقع ہے، جس سے ناندیڑ میں پانی کی سطح خطرے کے نشان 354 میٹر سے بڑھ کر 354.25 میٹر تک جا سکتی ہے۔ فی الحال 17 دروازے کھول کر 2 لاکھ 34 ہزار 732 کیوسیک پانی چھوڑا جا رہا ہے، ناندیڑ کے پرانے پل پر پانی کی سطح 351.94 میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر تلنگانہ کے پوچمپاڑ ڈیم سے بھی بھاری اخراج جاری ہے، جس کے سبب دھرم آباد تعلقہ کے ندی کنارے دیہات میں سیلابی خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ندی کے پاٹ میں جانے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button