ناندیڑ

ناندیڑ کے سینئرصحافی الطاف احمد ثانی کو مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی کا ریاستی صحافتی ایوارڈ

ناندیڑ:(نامہ نگار): برسوں سے اپنی قلم کے ذریعہ انجام دی گئی خدمات کے عوض ناندیڑ کے سینئرصحافی الطاف احمد ثانی کو مہاراشٹر اُردوساہتیہ اکیڈمی ممبئی کے ریاستی صحافتی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کا اعلان گزشتہ دنوں اکیڈیمی کی جانب سے کیاگیا۔ ہرسال مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکیڈمی مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے افراد کو ایوارڈ زدے کر نوازتی ہے۔شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی صحافتی ایوارڈ سے نوازاجاتاہے۔ اردو اکیڈمی ممبئی نے اس بار سال 2021،2022اور2023 کے ایوارڈز کااعلان کیاہے۔ سال 2023 کے بہترین صحافتی ایوارڈ کیلئے ناندیڑ کے سینئرصحافی الطاف احمدثانی ،مدیراعلیٰ’’روزنامہ ناندیڑ عالمی تحریک‘‘ کے نام کااعلان کیا گیا۔ ایہ صحافتی ایوارڈ 6تا8؍اکتوبر کے درمیان ممبئی میں منعقد ہونے والی شاندار تقریب میں دیاجائے گا۔ عیاں رہے الطاف احمدثانی 1980سے صحافتی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیے جانے پر سیاسی، سماجی اورملی تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button