ناندیڑ

ناندیڑکی معروف سماجی و تعلیمی شخصیت حاجی شیخ سالم باوزیر کا انتقال

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز)7؍جولائی: ناندیڑ ضلع کی معروف سماجی، تعلیمی اور باوقار شخصیت حاجی شیخ سالم باوزیر کا منگل، 7 جولائی کو سہ پہر انتقال ہو گیا۔إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔70 سالہ حاجی شیخ سالم باوزیر گزشتہ کچھ عرصے سے عارضۂ قلب میں مبتلا تھے اور ناندیڑ کے ڈاکٹر کابدے کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ علاج کے دوران انہیں دل کا شدید دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ناندیڑ اردو ڈی ایڈ کالج اوربلولی (ضلع ناندیڑ) اردو ہائی اسکول کے سربراہ تھے۔ علمی و سماجی حلقوں میں انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔مرحوم کا شمار سابق رکنِ پارلیمنٹ بھاسکر راؤ پاٹل کھت گاؤں کر کے قریبی رفقا اور معتمد دوستوں میں ہوتا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سے تعلیمی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔تاحال مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے اوقات و مقام کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی اس سلسلے میں معلومات دستیاب ہوں گی، عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button