ناندیڑ

ایس آئی آر پروگرام کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی۔29 جولائی ہی آخری تاریخ

ناندیڑ:(تہلکہ نیوز بیورو) 16 جولائی: سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ مہاراشٹر میں خصوصی جامع نظرِ ثانی (SIR) پروگرام کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے، تاہم ضلع انتظامیہ نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ضلع کلکٹر و ضلع انتخابی افسر راہل کرڈیلے نے واضح کیا ہے کہ مہاراشٹر میں ایس آئی آر پروگرام کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے۔ تمام اہل ووٹرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 29 جولائی 2026 تک اپنا گنتی فارم (Enumeration Form – EF) مکمل کرکے متعلقہ بوتھ لیول آفیسر (BLO) کے پاس لازماً جمع کرائیں اور انتخابی عمل میں تعاون کریں۔ضلع انتظامیہ نے تمام اہل ووٹرز، بوتھ لیول ایجنٹس (BLA)، عوامی نمائندوں اور انتخابی عملے سے بھی اس اطلاع کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے مزید کہا کہ ایس آئی آر پروگرام سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ یا گمراہ کن خبروں اور پیغامات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے شیئر کریں۔ انہوں نے عوام سے صرف سرکاری اور مستند معلومات پر ہی اعتماد کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!