مضامین

معجزاتِ حضرت رسول اکرمﷺ-۹

حجابات ہٹ جانے سے متعلق معجزہ کاظہور
اورحضرت انسؓکہتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے زیدؓ،جعفرؓاور ابن رواحہ ؓ کی شہادت کاحال ان تینوں کے بارے میں خبر آنے سے پہلے ہی لوگوں کو سنادیاتھا، آپ نے فرمایا زیدؓنے جھنڈالیا اور وہ شہید ہوگئے، پھر جعفرؓنے جھنڈالیا اوروہ بھی شہید ہوگئے پھر ابن رواحہ ؓنے جھنڈالیا اور وہ بھی شہید ہوگئے ۔ آپ یہ بیان کررہے تھے اور آنکھوں سے آنسوں جاری تھے۔ پھر آپ نے فرمایا آخر کار اس شخص نے جھنڈالیا جو اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔ حضرت انسؓیا بعد کے کسی راوی کا بیان ہے کہ اس سے آنحضرتﷺ کی مراد خالد بن ولید ؓکی ذات تھی۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح عطا فرمادی۔ (بخاری)
توضیح: یہ قصہ غزوہ موتہ سے متعلق ہے، سرزمین شام میں موتہ ایک جگہ کانام ہے، اس مقام پر ۸ھ؁ میں ایک زبردست جنگ ہوئی تھی تین ہزار صحابہ کاتین لاکھ سے زیادہ رومیوں سے مقابلہ ہواتھا۔ آنحضرت ﷺ خود مدینہ میں تھے مگر معجزہ کے ظہور کے طورپر اللہ تعالیٰ نے میدان جنگ کے حجابات ہٹادیئے اور آنحضرتﷺ منبر نبوی شریف پر بیٹھ کر میدان جنگ کو دیکھ رہے تھے۔ آنحضرتﷺ نے ترتیب کےساتھ حضرت زیدؓ ،حضرت جعفرؓ اورحضرت عبداللہ بن رواحہؓ کو امیر بنایا تھا یہ تینوں شہید ہوگئے اس کے بعد حضرت خالد بن ولیدؓنے جنگی کمان سنبھالی اور فتح حاصل کرکے واپس آگئے، فتح اس طرح کہ کفار کے محاصرہ سے مسلمان بچ نکلے اور کفارپیچھے ہٹ گئے۔ ’’نعٰی‘‘کسی کی موت کی اطلاع کرنےا ورخبر دینے کو نعی کہتے ہیں ۔ کتاب الجہاد میں شاید تفصیل سے یہ واقعہ لکھ چکاہوں۔ اہل بدعت بریلوی کہتے ہیں کہ دیکھو موت سے پہلے آنحضرت ﷺ نے خبردیدی توعرض یہ ہے کہ یہ معجزہ کاظہور ہواہے معجزہ کسی بھی نبی کی نبوت کی دلیل ہوتاہے معجزہ الوہیت کی دلیل نہیں ہوتا۔(مشکوٰۃ شریف)۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!