علیم اسرار سر کو ریاستی مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا

ناندیڑ:مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے شاخ لاتور کے زیر انصرام 14/ ستمبر 2025 بروز اتوار ایک پر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مراہٹواڑہ کے اضلاع سے درس و تدریس کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والےمنتخب اساتذہ اکرم کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں مثالی معلم کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔۔ اس تقریب میں ناندیڑ سے عمری تعلقے کے تلے گاؤں کی مرکزی اسکول میں خدمات انجام دے رہے گریجویٹ ٹیچر شیخ علیم اسرار سر کو ریاستی سطح کے مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس تقریب کی صدارت سنگھٹنا کے ریاستی صدر محترم جناب ایم ۔اے غفار صاحب نے فرمائی مہمان خصوصی کے طور پر لاتور کے ایم ۔ پی محترم ڈاکٹر شیواجی کا لگے صاحب ، ، عامدار برائے معلمین حلقہ مراٹھواڑہ جناب وکرم کالے صاحب ، محترم جناب معیز شیخ صاحب ، محترم جناب مجیب پٹیل صاحب ، سنگھٹا کے مراہٹواڑہ کے ذمہ دار ایم ۔اے رافع خصوصی طور پر ایس ۔ سی آرٹی شعبہ اردو کے رابطہ کار محترم توصیف پرویز و معزز احباب نے محفل کو رونق بخشی ۔ اس تقریب کی کامیابی کے لیے سنگھٹنا کی لاتور ضلع شاخ کے تمام احباب نے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں ۔ محترم نصرت قادری نے بڑی محنتوں سے تقریب کو کامیاب کیا ۔



