Uncategorized

جیسے کو تیسا…امریکہ نے جنگی جہاز ڈبویا تو ایران نے تیل کا ٹینکر اڑا دیا

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اب سمندر تک پھیل گئی ہے اور ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے۔ ایران کی فوجی تنظیم (IRGC) نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اس کے بحری دستے نے شمالی خلیجِ فارس میں ایک امریکی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ کیا ہے۔IRGC کے مطابق میزائل لگنے کے بعد متعلقہ جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ اب تک جل رہا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے Mehr News Agency کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے امریکہ، اسرائیل یا ان کے حامی یورپی ممالک کے کسی بھی فوجی یا تجارتی جہاز کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔IRGC کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں اگر ایسے جہاز نظر آئے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا اور اس اہم سمندری راستے پر صرف ایران کا کنٹرول ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل بحرِ ہند میں ایک امریکی آبدوز نے ایرانی جنگی جہاز IRIS Dena کو ٹارپیڈو حملے کے ذریعے تباہ کر دیا تھا۔ یہ جنگی جہاز بھارت میں منعقدہ بحری مشق MILAN 2026 سے واپس لوٹ رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس جہاز پر سوار تقریباً 100 سے زائد عملہ ارکان کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایران نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی کے جواب میں یہ “ٹِٹ فار ٹیٹ” کارروائی کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی Strait of Hormuz کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے اس علاقے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی ایندھن کی فراہمی اور قیمتوں پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔ادھر اس واقعے پر امریکہ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل بھی امریکہ ایران کے کئی دعووں کو مسترد کر چکا ہے۔ امریکی فوجی کمانڈ United States Central Command (CENTCOM) کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں ایرانی بحریہ کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس کے 20 سے زائد جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!