ناندیڑ

ناؤ گھاٹ پُل سے گزرنے والی مرکزی پائپ لائن ٹوٹنے سے پانی سپلائی متاثر

ناندیڑ: (تہلکہ نیوز)26؍ستمبر: ان دنوں گوداوری ندی میں آئی طغیانی کے سبب ناؤ گھاٹ پُل زیرآب آگیا تھا۔ اسی پُل پر سے اسدون سے چوپالہ اور قلعہ علاقہ کی پانی کی ٹاکیوں کو سپلائی کرنے والی پینے کے پانی کی مرکزی پائپ لائن گزرتی ہے۔ شدید سیلابی ریلے کے باعث یہ پائپ لائن ٹوٹ گئی اور اس کے کئی حصے بہہ گئے۔پانی اترنے کے بعد جب نقصان کا جائزہ لیا گیا تو صورتحال واضح ہوئی۔ انتظامیہ نے فوری طور پر پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ تاہم مرمت مکمل ہونے تک متعلقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی چار تا پانچ دن متاثر رہنے کا امکان ہے۔ عیاں رہے اس سے پہلے بھی ناؤ گھاٹ پُل زیرآب آچکاہے تاہم کبھی پُل پرموجود پائپ لائن اتنی شدید متاثر نہیں ہوئی تھی تاہم اس مرتبہ کے سیلاب نے اس پائپ لائن کو پوری طرح تباہ کردیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button