ناندیڑ:گھریلو گیس سلنڈرز کی فراہمی معمول کے مطابق جاری،شہری کسی بھی قسم کی’پینک بکنگ‘ نہ کریں

ناندیڑ:(نامہ نگار) 1۳ مارچ:ضلع میں گھریلو گیس سلنڈرز کی سپلائی (فراہمی) بلا تعطل اور معمول کے مطابق جاری ہے۔ اس لیے شہری کسی بھی قسم کی ‘پینک بکنگ ‘ (گھبراہٹ میں غیر ضروری بکنگ) نہ کریں۔ نیز، گیس ایجنسیوں کے باہر غیر ضروری بھیڑ لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اپیل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔گھریلو گیس پر نظر رکھنے اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے ضلع اور تعلقہ کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اگر شہریوں کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو، تو وہ ضلع کلکٹر آفس کے واٹس ایپ چیٹ بوٹ (WhatsApp Chat Bot) موبائل نمبر 8668223326 پر اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر (ضلعی افسر برائے رسد) ناندیڑ نے اپیل کی ہے کہ اگر ناندیڑ ضلع میں کوئی بھی شخص گھریلو گیس کا غلط استعمال یا کالابازاری (بلیک مارکیٹنگ) کرتا ہوا پایا جائے، تو اس کی شکایت فوری طور پر اوپر دیے گئے نمبر پر درج کرائیں۔



